جوائیس کے محبت نامے کا ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیمز جوائیس کے اپنی بیوی کے نام لکھے گئے ایک عاشقانہ خط نے لندن میں دو لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو پاؤنڈز میں نیلام ہو کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ نیلام گھر سوتھبیز کے ذرائع کے مطابق اب تک کوئی بھی خط اتنی بڑی رقم کے لیے فروخت نہیں ہوا۔ ماہرین کا اندازہ تھا کہ یہ خط لگ بھگ ساٹھ ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہوگا۔ باقی خطوں کے سمیت جوائیس کی تمام یادگاریں سات لاکھ اکیس ہزار چھ سو دو پاؤنڈز میں فروخت ہوئیں۔ خط ایک نامعلوم خریدار کی بولی پر فروخت ہو گیا۔ یہ خط جوائیس نے انیس سو نو میں نورا بانکل کے بغیر ڈبلن لوٹنے پر لکھا تھا۔ نورا اور جوائیس انیس سو چار میں ڈبلن سے بھاگ کر اٹلی چلے گئے تھے۔ خط میں جوائیس کی ’بے قابو ہوس‘ کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ سوتھبیز کے پیٹر سیلی کا کہنا ہے کہ نیلامی میں ان کے تمام اہم خریدار موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خط کی قیمت نورا اور جوائیس کے رشتے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوائیس کی تخلیقی صلاحیت کا ذرئع جوائیس اور نورا کا رشتہ تھا اور یہ جوائیس کی تمام تحریروں میں صاف نظر آتا ہے۔ جوائیس کی یادگاروں کا یہ مجموعہ اس سے پہلے جوائیس کے بھائی ستینسلاس کے پاس تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||