منرو کی مشہور تصویر کی نیلامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک حالیہ نیلامی میں مارلن منرو کی ایک تصویر تینتالیس ہزار پاؤنڈ اور ذاتی ٹیلی فون کی انڈیکس انچاس ہزار چھ سو پاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔ نیلامی کے منتظم ڈیرن جولین کا کہنا ہے کہ لال گلاب کی یہ تصویر سن 1962 میں بنائی گئی تھی اور ابتدائی طور پر صدر کینیڈی کے نام سے منسوب کی گئی تھی۔ البتہ مارلن منرو نے یہ تصویر صدر کینیڈی کو پیش نہیں کی تھی۔ بعد میں منرو نے تصویر پر نیا انتساب لکھا: ’میریلین منرو کو سالگرہ مبارک‘۔ بھورے رنگ کی چمڑے کی ڈائری میں سینکڑوں کے حساب سے فون نمبر درج ہیں۔ جن میں فرینک سیناترا کے پانچ مختلف نمبر بھی شامل ہیں۔ ٹیلی فون کی ڈائری میں مارلن منرو کے مشہور دوستوں، جیسے کہ پیٹر لافورڈ، ہنری فونڈا اور جین کینیڈی کے نمبر بھی شامل ہیں۔ ان میں منرو کے سابق شوہروں جوڈِماگیو اور آرتھر مِلر کے نام بھی موجود ہیں۔ یہ ٹیلی فون انڈکس گولڈن پیلس ڈاٹ کام نے خریدی۔ لال گلاب کی تصویر مصوری کے شاہکار جمع کرنے والے ڈیوڈ ڈیوس نے حاصل کی جو روڈ آئرلینڈ میں مصوری کی گیلری چلاتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||