BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 May, 2004, 12:30 GMT 17:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل اینجلو کے تخلیق کردہ مجسمے کی نمائش
عیسیٰ کا مجسمہ
یہ مجسمہ مائیکل اینجلو نے 1495 میں بنایا تھا
اٹلی میں حضرت عیسیٰ کے ایک مجسمے کی نمائش ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشہور آرٹسٹ مائیکل اینجلو کی گمشدہ تخلیق ہے۔

اس 41 سینٹی میٹر لمبے مجسمے کی نمائش اٹلی کے شہر فلورینس کے میوزیم میں ہو گی جو جولائی تک جاری رہے گی۔

ماہرین کے مطابق لائم وڈ پر بنائے گئے اس مجسمے میں انسانی جسم کی ساخت حقیقی اس لئے نظر آتی ہے کیونکہ اسے بنانے کے لئے مائیکل اینجلو نے ایک نوجوان شخص کی لاش کو جسے مرے ہوئے 48 گھنٹے ہو چکے تھے سامنے رکھ کر بنایا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ مائیکل اینجلو نے یہ مجسمہ 1495 میں تخلیق کیا تھا اور یہ ایک صلیب کے ساتھ چپکا ہوا تھا۔

برطانیہ کے اخبار گارڈین کے مطابق اس مجسمے کے مائیکل اینجلو ہی کی تخلیق ہونے کے بارے میں تصدیق آرٹ کے ایک ماہر جینکاریو جینٹیلینی نے کی ہے۔

اخبار کے مطابق یہ مجسمہ مختلف لوگوں کی نجی ملکیت میں رہا ہے اور اس سے پہلے اطالوی حکام کی نگاہ اس پر نہیں پڑی۔

اب سے چار ماہ بعد اس مجسمے کو اس کے ایک پرائیویٹ مالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد