ستر ملین ڈالر کی ریکارڈ توڑ نیلامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پابلو پکاسو کی انیس سو پانچ میں تخلیق کردہ ماسٹر پیس ’بوائے ود اے پائپ‘ توقع ہے کہ بدھ کو نیو یارک میں چھپن ملین پاؤنڈز یا سو ملین ڈالر میں نیلام ہو جائے۔ اگر پکاسو کی یہ تصویر اس متوقع قیمت میں فروخت ہوتی ہے تو یہ اب تک نیلام ہونے والا سب سے مہنگا فن پارہ ہو گا۔ تصویروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کا قیاس ہے کہ یہ تصویر وان گوف کی چھیالیس ملین پاؤنڈز میں بکنے والی تصویر سے زائد قیمت میں نیلام ہو جائے گی۔ نیویارک کےجس نیلام گھر سے متعدد تصاویر اس نیلامی میں رکھی گئی ہیں اس کا کہنا ہے کہ کُل چوالیس تصاویر میں سے سب سے زیادہ بولی اسی تصویر کی لگنی چاہیے۔ اب تک نیلامی سے قبل اس کی قیمت ستر ملین ڈالر لگائی جا سکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||