BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 03:28 GMT 08:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مونا لیزا کی تصویر بوڑھی ہو رہی ہے
مونا لیزا
مونا لیزا جس کی مسکراہٹ نے کروڑوں لوگوں کے دل جیتے
پیرس عجائب گھر کے منتظمین نے پانچ سو برس پرانے شاہکار کے سائنسی جائزے کے بعد اعلان کیا ہے کہ مونا لیزا کی تصویر بوڑھی ہو رہی ہے۔

لیونارڈو ڈونچی کی اس پینٹنگ کے چاروں طرف لگے ہوئے لکڑی کا فریم ٹیڑھا ہو رہا ہے۔ عجائب گھر کے حکام نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے مونا لیزا کی تصویر پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

تحقیقات کے دوران اس پینٹنگ کی نمائش جاری رہے گی۔

عجائب گھر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پینٹنگ کے لکڑی کے فریم کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو رہی ہے۔یہ تحقیقات سینٹر فار ریسرچ اینڈ ریسٹوریشن آف میوزیم آف فرانس کریگا جس میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ یہ پینٹنگ کس چیز سے بنی ہے۔

یہ پینٹنگ جس کی جادوئی مسکراہٹ نے کروڑوں لوگوں کا دل لبھایا ہے شیشوں میں بند کرکے رکھی گئی ہے تاکہ اس پر موسم کی تبدیلیوں کے اثرات نہ پڑیں۔

اگلے سال اس پینٹنگ کو ایک خصوصی کمرے میں رکھا جائے گا۔مونا لیزا کی یہ تصویر 1503 سے 1506 کے درمیان بنائی گئی تھی اور خیال ہے کہ تصویر کا نام غالباً فانسسکو ڈیل جیو کونڈو کی اہلیہ کے نام پر رکھا گیا تھا جو اس پینٹنگ کی ماڈل بنی تھیں۔

سولہویں صدی کے اوائل میں یہ پینٹنگ ڈی ونچی کے ساتھ فرانس آگئی۔ 1911 میں یہ تصویر چوری ہو گئی تھی اور دو سال بعد اسے فلورنس کے ایک ہوٹل سے برآمد کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد