’بیٹلز‘ کا گٹار نیلام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں موسیقی کی دنیا کے شہرہ آفاق گروہ ’بیٹلز‘ کے ارا کین کا استعمال شدہ ایک گٹار دو لاکھ چورانوے ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔اس گٹار کو ایک نامعلوم گاہک نے خریدا۔ اس گٹار کو جارج ہیریسن نے 1966 سے 1969 تک جبکہ جان لینن نے اپنے وائٹ البم کی تیاریوں کے دوران استعمال کیا تھا۔ جارج ہیریسن نے یہ گٹار 1969 میں راک بینڈ ’بیڈ فنگر‘ کے پیٹر ہیم کو دے دیا تھا۔1974 میں پیٹر کی وفات کے بعد یہ گٹار 2002 میں اس وقت سامنے آیا جب امریکی راک اینڈ رول میوزیم نے پیٹر کے بھائی سے ’بیڈ فنگر‘ گروپ کی یادگار اشیاء کے حصول کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ اس وقت سے یہ گٹار اوہایو کے ہال آف فیم میں موجود تھا۔ نیلام ہونے والی اشیاء میں اس گٹار کے علاوہ ’بیٹلز‘ سے متعلقہ سّتر دوسری اشیا بھی شامل تھیں جن میں جان لینن کے 1975 میں واشنگٹن سٹار نامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو کے وہ ٹیپ بھی تھے جو کہ ابھی تک نہیں سنے گئے۔ یہ ٹیپ ستائیس ہزار نو سو پاؤنڈ میں نیلام ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||