لینن کے قاتل کی درخواست مسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور سنگر جان لینن کے قاتل کی جیل سے پیرول پر رہائی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے۔ انیس سو اسی میں بیٹل گروپ کے مشہور زمانہ سنگر جان لینن کو نیویارک میں گولی مار کر ہلاک کرنے والے مارک چیپ مین کی پیرول پر رہائی کی یہ درخواست تیسری مرتبہ رد کی گئی ہے۔ سن دو ہزار میں چیپ مین کی سزا میں سے بیس سال پورے ہونے کے بعد سے وہ پیرول پر رہا ئی کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوگئے تھے لیکن ان کی یہ درخواست ابھی تک منظور نہیں ہوئی ہے۔ جان لینن کی بیوی یوکو اونو اور بہن جولیا بئیرڈ نے چیپ مین کی رہائی کی مخالفت کی تھی اور نہ صرف اسے ایک خطرہ قرار دیا تھا بلکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ اگر چیپ مین کو رہا کیا گیا تو جان لینن کا کوئی فین چیپ مین کو مارنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||