 |  آفاقی شہرت کے مالک: جان لینن |
ساٹھ کی دہائی کے مشہور سنگر جان لینن کو ان کے فلیٹ کے باہر ایک شخص نے آج سے چوبیس برس پہلے یعنی آٹھ دسمبر 1980 کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ جان لینن اور بیٹل گروپ کے ان کے دیگر ساتھی اُس وقت دنیا کے تقریباً ہر کونے میں بہت زیادہ مقبول تھے اور ان کی اچانک موت سے انکے چاہنے والے مکمل طور پر حیران ہوگئےتھے۔ جان لینن کی موسیقی کے میدان میں خدمات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مغربی دنیا میں ان کے ایک گانے ، ’امیجن‘ کو پچھلی صدی کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔ |