’ ہر مرد کو کوئی مرد پیار کرتا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف گلوکار جان لینن کی اکہتر سالہ بیوہ یوکو اونو کا ہم جنس پرستوں کے حق میں لکھا ہوا ایک گیت یو ایس ڈانس چارٹ میں ٹاپ پر آگیا ہے۔ ان کا گانا ’ہر مرد کے لیے کوئی پیار کرنے والا مرد ہوتا ہے‘ ان کے پچیس سال پہلے گائے جانے والے گانے ’ہر مرد کے لیے کوئی پیار کرنے والی عورت ہوتی ہے‘ کا نیا روپ ہے۔ نئے گانے کی کامیابی کے بعد اونو نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی نہیں بلکہ ان تمام افراد کی ہے جو امریکی انتظامیہ کی طرف سے ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی کے خلاف ہیں۔ اس ہفتے امریکہ کی گیارہ ریاستوں میں ووٹروں نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی صدر جارج بُش نے کہا ہے کہ وہ امریکی آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں کہ شادی صرف مرد اور عورت کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اونو نے ہم جنس پرست خواتین کے لیے بھی گانا تیار کیا ہے۔ جان لینن کو انیس سو اسّی میں مین ہیٹن میں ان کے گھر میں گولی مار دی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||