امریکہ میں ہم جنس شادیوں پر ووٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ بدھ کو ہم جنس شادیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کے لیے ووٹنگ کرئے گی جس کے بارے میں عام خیال ہے کہ وہ ناکام ہو جائے گی۔ امریکی صدر جارج بش کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے۔ صدر جارج بش نے ججوں اور مقامی حکام کو ہم جنس شادیوں کی اجازت دینے پر تنقید کرتے ر ہے ہیں۔ صدر بش کا کہنا ہے کہ امریکی آئین میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جنس شادیوں پر پابندی عائد کی جاسکے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں ہم جنس شادیاں عام ہوئی ہیں جس کی وجہ سے قدامت پسند مذہبی لوگ فکرمند ہیں۔ صدر بش کو بھی مذہبی تصور کیا جاتا ہے، مبصرین کے مطابق صدر بش نے آئین میں ترمیمی بل کے مسترد کئے جانے کا یقین ہونے کے باوجود اس لیے پیش کیا ہے تاکہ انتخابات میں ہم جنس شادیوں کے مخالفوں کی حمایت حاصل کر سکیں۔ ہم جنس پرستوں اور امریکہ میں سابق صدر بِل کلِنٹن کی جماعت ڈیموکریٹِک پارٹی کے کارکنوں نے صدر بش کے خیالات پر تنقید کی ہے۔ کیونکہ ان کے خیال میں آئین میں تبدیلی کرکے ہم جنس شادیوں پر پابندی لگانے سے شخصی اور معاشرتی آزادی کو دھچکا لگے گا۔ امریکی ریاست میساچیوسٹ کی سپریم کورٹ نے سینیٹ کی طرف س ایک ریفرنس پر دئیے گئے فیصلے نے امریکہ میں شدید تنازعہ پیدا کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا ہم جنسوں کو شادی کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ میسا چیوسٹ میں سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستوں کی شادی کے فیصلے کے بعد وہائٹ ہاوس کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ شادی کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔ امریکہ کی اڑ تیس ریاستوں میں ہم جنسں شادیوں پر پابندی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||