پینٹنگ یا موزارٹ کی تصویر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں آرٹ کے ماہرین کا کہنا ہےکہ برلن کے ایک میوزیم میں موجود ایک تصویر شائد مشہور موسیقار اور کمپوزر موزارٹ کی آخری تصویر ہو۔ جرمن آرٹسٹ جوہین گیورج ایڈلنگر نے پینٹنگ موزارٹ کے انتقال سے ایک سال پہلے 1790 میں بنائی گئی تھی۔ اس پینٹنگ کے بارے میں معلومات موزارٹ پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر نے ایک دوسری تصویر کے کمپوٹر سے تجزیے اور موازنے کے بعد حاصل کی ہیں۔ اس تصویر کو اب ستائیس جنوری کے روز موزارٹ کی سالگرہ کے موقع پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ آئل پینٹ سے بنائی گئی یہ پینٹنگ برلن کی گیلری نے 1934 میونخ شہر کے ایک آرٹ ڈیلر سے ایک نامعلوم شخص کی تصویر کے طور پر خریدی تھی۔ اور حال ہی میں گیلری کے ڈائیریکٹر نے موزارٹ پر تحقیق کرنے والی ایک ماہر کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ اس تصویر کی اصلیت معلوم کی جاسکے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ پینٹگ 1790 میں موزارٹ کے انتقال سے ایک سال پہلے بنائی گئی تھی۔ موزارٹ پینتیس برس کی عمر میں ایک نامعلوم بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||