BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 09:10 GMT 14:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگالی فن پاروں کی پاکستان میں نمائش

تاج الدین اور افتخار احمد
تاج الدین اور افتخار احمد کے فن پاروں کو پاکستان میں پزیرائی ملی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اس ہفتے کے عالمی بنک کے دفتر کے ہال میں بنگلہ دیش کے دو مصوروں تاج الدین اور افتخار احمد کے فن پاروں کی نمائش ہوئی جس میں فن مصوری کا شوق رکھنے والے افراد نے خاصی دلچسپی ظاہر کی۔

نمائش میں ان کے چالیس سے زائد فن پارے رکھے گئے تھےجن میں بنگلہ دیش کے مختلف شعبہ ہائے زندگی بشمول ثقافت، تاریخ، زیورات، معاشرے میں موجود طبقاتی فرق، رہن سہن اور مذہب سے لے کر طوائف کی زندگی اور تانگے نما سائیکل رکشہ تک کی عکاسی کی گئی تھی۔

چھبیس سے انتیس اپریل تک جاری رہنے والی اس نمائش کا افتتاح پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کیا۔ تقریب میں عالمی بنک کے پاکستان میں سربراہ جون وال، سمیت مصوری میں دلچسپی رکھنے والے کئی شہریوں نے شرکت کی اور بنگالی فن مصوری کے شاہکار بھی مہنگے داموں خریدے ۔

بنگلہ دیشی مصور پاکستان کے مشہور مصورگل جی اور صادقین سے خاصے متاثر تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ان دونوں مصوروں کے پاس سیکھنے کے قابل ہنر ہے۔

تاج الدین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چھبیس سال سے فن مصوری سے وابستہ ہیں، امریکہ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت وہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں فن پاروں کی نمائش کر چکے ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ وہ سکالرشپ پر فرانس گئے اور فن مصوری میں تربیت و تعلیم حاصل کی اور گزشتہ اٹھارہ برس سے وہ فن مصوری میں طبع آزمائی کر رہے ہیں۔

دونوں مصوروں کی رائے تھی کہ دنیا میں فن مصوری میں ٹہراؤ آگیا ہے اور فن مصوری سے وابستہ پوری دنیا جدت کی تلاش میں ہے کہ کیا نئی چیز ہوسکتی ہے اور وہ کیا دیں کہ دنیا انہیں یاد رکھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد