نایاب مجسمے کی ریکارڈ نیلامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قدیم میسوپوٹیمیا تہذیب سے تعلق رکھنے والا پانچ ہزار سال پرانا نایاب مجسمہ نیویارک میں ستاون اعشاریہ دو ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کیا گیا ہے۔ یہ اب تک کسی بھی مجسمے یا آثارِ قدیمہ کے لیے دی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ یہ مجسمہ ایک انگریز خریدار نے خریدا جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مجسمے کی بولی میں پانچ افراد نے حصہ لیا۔ چونے کے پتھر سے بنا ہوا یہ مجسمہ ایک شیرنی کا ہے اور صرف سوا تین انچ یا قریباً آٹھ سنٹی میٹر لمبا ہے۔ اسے سنہ 1948 میں آرٹ کے شوقین الیسٹر بریڈلی مارٹن نے خریدا تھا اور اس وقت سے یہ بروکلین کے میوزیم آف آرٹ میں رکھاہوا تھا۔ نیلام گھر سدبیز کے مطابق یہ دنیا میں میسو پوٹیمیا کی قدیم تہذیب کی ان چند باقیات میں سے ہے جو آثارِ قدیمہ کے عام قدر دانوں کے پاس ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف کی کے مطابق اس مجسمے کی نیلامی کے انچارج اور ماہر رچررڈ کیریسی اور فلورنٹ ہائنز کا کہنا ہے کہ’ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ’گوئینل لائنس‘ کو چھونے کا موقع ملا۔ یہ آرٹ کے سب سےشاندار نمونوں میں سے ایک ہے‘۔ دونوں ماہرین نے اسے ’دنیا کا بہترین مجسمہ‘ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل نیلام ہونے والے مہنگے ترین مجسمے کا اعزاز مشہور مصور اور مجسمہ ساز پکاسو کے مجسمے’ ٹیٹ ڈی فیم‘ کے پاس تھا جو گزشتہ ماہ نیویارک میں انتیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔ اس مجسمے نے مہنگے ترین آثارِ قدیمہ کی نیلامی کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔ اس سے قبل نیلام کیا جانے والا سب سے مہنگا آثارِ قدیمہ ایک دو ہزار سال قدیم کانسی کا مجسمہ تھا جس کی بولی اٹھائیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر لگی تھی۔ | اسی بارے میں کانسی کا دو ٹن وزنی مجسمہ چوری17 December, 2005 | فن فنکار ڈیوڈ: صفائی مکمل، نمائش شروع 25 May, 2004 | فن فنکار مائیکل اینجلو کے تخلیق کردہ مجسمے کی نمائش07 May, 2004 | فن فنکار میڈیچی پورٹریٹ 18 ملین پونڈ میں06 July, 2007 | فن فنکار چوری شدہ پینٹنگ لاکھوں میں نیلام21 November, 2007 | فن فنکار ’کنواری ملکہ‘ کی تصویر26 لاکھ میں23 November, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||