کانسی کا دو ٹن وزنی مجسمہ چوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے علاقے ہرٹفورڈ شر کے ایک عجائب گھر سے مجسمہ ساز ہنری مور کا کانسی کا مجسمہ چوری ہوگیا ہے۔ عجائب گھر کے احاطے میں نصب اس مجسمے کی مالیت تین ملین پاؤنڈ تھی۔ بغیر سر کی عورت کا یہ عظیم الشان مجسمہ تین افراد نے بذریعہ کرین ایک بڑی گاڑی پر رکھا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ تمام حرکات وہاں موجود سی سی ٹی وی پر ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ مجسمہ کانسی کی مالیت کی وجہ سے چرایا گیا ہے۔ 1969/1970 میں بنایا گیا یہ شاہکار گیارہ فٹ لمبا ہے اور اس کا وزن دو ٹن سے زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرخ رنگ کی گاڈی پر سوار چوری کرنے والوں میں سے ایک نے ٹوپی والی جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسرے نے بیس بال کیپ پہنی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بہت قیمتی مجسمہ ہے اور وہ مجسمہ کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے محض کانسی کی مالیت پر فروخت کردیا جائے گا جو کہ شرمناک ہے۔ مجسمے کی برآمدگی پر متعلقہ محکمے نے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ یہ مجسمہ عجائب گھر کے احاطے میں تھا اور اسے جلد ہی ایک دوسرے مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ | اسی بارے میں ڈیوڈ: صفائی مکمل، نمائش شروع 25 May, 2004 | فن فنکار مائیکل اینجلو کے تخلیق کردہ مجسمے کی نمائش07 May, 2004 | فن فنکار ہانگ کانگ میں بروس لی کامجسمہ 24 July, 2005 | فن فنکار ہٹلر کا ڈاکیہ 5200 پاؤنڈ میں نیلام04 November, 2005 | فن فنکار دو رخی تصویر میں تیسری جہت14 December, 2005 | فن فنکار موم کی ایشوریا رائے بے نقاب 01 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||