ہٹلر کا ڈاکیہ 5200 پاؤنڈ میں نیلام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے علاقے کورنوال میں جرمنی کے نازی آمر اڈولف ہٹلر کے بنائی ہوئی ایک واٹر کلر پینٹنگ پانچ ہزار دو سو پاؤنڈ میں نیلام ہوئی ہے۔ نازی آمر نے جرمنی کے ایک ڈاکیے کی پینٹنگ 1924 میں بنائی تھی۔ بدھ کے روز یہ پینٹنگ نیلام کی گئی۔ نیلام کرنے والی کمپنی کے منیجر آئن مورس نے بتایا کہ ہٹلر کی بنائی ہوئی یہ نایاب تصویر لوسٹویتھل کے ایک نجی خریدار نے خریدی۔ ہٹلر کی سکیچ بک سے لی گئی چھ انچ چوڑی اور سات انچ لمبی اس پینٹنگ کو ٹورپوائنٹ کے ایک شخص نے بیچا۔ انہوں نے یہ تصویر نازی آمر کے نجی ایڈجوٹینٹ کے دوست آٹو گنشے سے خریدی تھی۔ ہٹلر نے سینکڑوں سکیچ اور چھوٹی چھوٹی پینٹنگ بنائی تھیں جو کہ اب عجائب گھروں میں رکھی ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں ’ہٹلردلکش تھا، نرم گوشے رکھتا تھا- - ‘16 September, 2004 | فن فنکار ہٹلر کی نرس نے خاموشی توڑ دی02 May, 2005 | آس پاس ہٹلر کی خفیہ ہندوستانی فوج 24 September, 2004 | آس پاس ہٹلر قتل سازش: ساٹھویں برسی20 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||