BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہانگ کانگ میں بروس لی کامجسمہ
News image
ہانگ کانگ میں مارشل آرٹ فلموں کے بادشاہ بروس لی کا مقدمہ نصب کیا جائےگا
مارشل آرٹ فلموں کے بادشاہ معروف اداکار بروس لی کی پینسٹھویں سالگرہ کے موقع پر ہانگ کانگ میں ان کا ایک کانسی کامجسمہ نصب کیا جا رہا ہے۔

اس مجسمہ کہ جس کی نقاب کشائی نومبر میں کی جائے گی اس پر لی کے بارے میں اس طرح درج کیا گیا ہے کہ’اس صدی کا چائنا کی فلموں کا چمکتا ہوا ستارہ‘

لی کے چاہنے والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے اس پر بنائے ہوئے تین مجسموں میں سے کسی ایک کو چننے کی دعوت دی گئی ہے۔

لی کا انتقال انیس سو ستتر میں بتیس سال کی عمر میں دماغ میں سوجن آجانے کی وجہ سے ہوا تھا۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوا اور بچپن ہی میں فلمو ں میں کام کرنے کا شوق اسے ہانگ کانگ لے گیا۔

شہر کا بروس لی کلب اس مجسمے کی تیارے میں مالی معاونت کر رہا ہے۔
درحقیقت کلب بروس کے حوالے سے ایک میوزیم تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس اتنے فنڈ اور کوئی مناسب جگہ میسر نہیں ہے کہ جہاں وہ اپنے ان ارادوں کو عملی جامہ پہنا سکے۔

منتظمین کوامید ہے کہ دو میڑ اونچا کی کا مجسمہ جسے لی کے پہلے مجسمے کا اعزاز بھی حاصل ہو گا جلد ہی دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائےگا۔

اس حوالے سے یہ بھی منصوبہ ہے کہ نومبر میں موسٹر شہر میں بوسنین کے مقام پر بروس کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے۔

لی کی بیوی لنڈا لی کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

لی نےچار مارشل آرٹ فلمیں بنائیں۔ جن میں فسٹ آف فری (انیس سو باہتر)، دوسری اینٹر دی ڈریگن، دی چائنیز کننکشن اینڈ ریٹرن آف دی ڈریگن شامل ہیں جو انیس سو تہتر میں بنائیں گئی تھیں۔ان فلموں نے فلموں کی تاریخ میں بروس لی کی جگہ کو یقینی بنایا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد