BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 November, 2003, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میٹرکس کا ریکارڈ توڑ بزنس
میٹرکس ری وولوشنز

میٹرکس سلسلے کی تیسری اور آخری فلم نے اختتام ہفتہ پر دنیا بھر کے سنیماگھروں میں بیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

میٹرکس رے وولوشنز بدھ کے روز ایک سو ممالک کے اٹھارہ ہزار سنیما گھروں میں تقریباً ایک ہی وقت میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔

سٹوڈیو وارنر بروس کا کہنا ہے کہ اس فلم نے اپنے آغاز میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرکے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

سن دو ہزار دو میں لارڈ آف دا رنگز نے پہلے ہی ہفتہ میں اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

اس فلم کے زیادہ تر فنکاروں کا تعلق برطانیہ سے ہے جن میں ہیو گرانٹ اور مارٹن میکاچن بھی شامل ہیں۔

امریکہ میں باکس آفس کی فہرست میں یہ چھٹے درجہ پر ہے۔

شروعات سے ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوگی۔

اس سے پہلے انیس سو ننانوے میں میٹرکس اور رواں سال میں میٹرکس ری لوڈڈ کے مجموعی طور پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

اس سے کہیں زیادہ منافع ویڈیو، ڈی وی ڈی اور ویڈیو گیمز کی فروخت سے ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد