| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم ’انڈرورلڈ‘ کامیاب ترین
امریکی فلم انڈسٹری کے باکس آفس چاٹ پر ایکشن سے بھرپور انڈرورلڈ کی ڈراؤنی فلم اس ہفتہ اختتام بائیس ملین ڈالر یعنی تیرہ اعشاریہ چار ملین پاؤنڈ کے کاروبار کے ساتھ کامیاب ترین رہی۔ اس غیر منطقی سائنس فکشن فلم جس میں خون پینے والی ویمپائر اور بھڑ مانس کے مابین جنگ دکھائی گئی ہے۔ اس فلم میں برطانوی اداکارہ کیٹ بیکنسیل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم ’دی فائٹنگ ٹیمٹیشن‘ رہی جس میں اداکار کیوبا گوڈنگ جونیئر اور بیونس ناؤلس نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم نے تیرہ اعشاریہ دو ملین ڈالر یعنی آٹھ ملین پاؤنڈ کا کاروبار کیااور اب تک کے امریکی فلمی صنعت میں قدرِ سست مہینے میں یہ بہتر کاروبار کرنے والی پانچویں فیچر فلم ہے۔ اس کے علاوہ ووڈی ایلن کی حالیہ کوشش ’اینی تھنگ ایلس‘ جس میں معروف اداکارہ کرسٹینا رشی نے کام کیا، اپنے پہلے ہفتہ اختتام میں صرف ایک اعشاریہ سات ملین ڈالر یعنی ایک ملین پاؤنڈ کا کاروبار کرپائی۔ مائیک فگس کی فلم ’ کولڈ کریک مینر‘ جس میں صفِ اول کی اداکارہ شیرن سٹون اور ڈینس کوئیڈ نے اپنے جوہر دکھائے قدرِ بہتر کاروبار کیا تاہم صرف آٹھ اعشاریہ تین ملین ڈالر یعنی پانچ اعشاریہ تین ملین پاؤنڈ ہی کماسکی۔ تیسرے نمبر پر ’وائلڈ کارڈ سیکنڈ لائنز ‘ رہی جس میں رابرٹ ڈوول اور مائیکل کین نے کام کیا۔ اس فلم نے توقع سے زیادہ کام کیا اور بارہ اعشاریہ نو ملین ڈالر یعنی سات اعشاریہ آٹھ ملین پاؤنڈ کمانے میں کامیاب ہوئی۔ میکسکو میں ریلیز ہوئی فلم ’ونس اپون اے ٹائم‘ گیارہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر یعنی سات ملین پاؤنڈ کاروبار کرنے میں تو کامیاب ہوئی لیکن اپنے پہلے ہفتے کے کاروبار کے مقابلے میں ِاکاون فی صد کم رہا۔ تاہم اس کے باوجود پچھلے دس دنوں میں اکتالیس اعشاریہ چار ملین ڈالر یعنی پچیس ملین پاؤنڈ کے ساتھ امریکی باکس آفس میں یہ فلم چوتھے نمبر پر رہی۔ ستمبر کے مہینے میں شمالی امریکہ کے باکس آفس میں سست آغاز کے باوجود پہلی بارہ فلموں نے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً سینتیس فی صد زیادہ کاروبار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||