سٹار وارز نے ریکارڑ توڑ دیئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری سٹار وارز فلم، ’ریوینج آف دی سیتھ‘ نے امریکی باکس آفس کے تقریباً تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ریلیز کے بعد صرف چار روز میں فلم نے پندرہ کروڑ ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ نو ہزار سینما گھروں میں دکھائی جانے والی اس فلم نے صرف پہلے روز ہی تقریباً پانچ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا۔ سٹار وارز سلسلے کی چھٹی فلم نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے روز کے لیے بھی نئے ریکارڑ بنائے۔ ٹوون ٹیئتھ سنچری فاکس کی ڈومسٹک ڈسٹری بیوشن کے سربراہ بروس سینڈر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے اندازوں سے غالباً بیس فی صد زیادہ ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ لوگ فلم دیکھ کر مزید ٹکٹ خریدنے کے لیے دوبارہ باکس آفس کا رخ کر رہے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اناکِن سکائی واکر (سٹار وارز سلسلے کا مرکزی کردار) منفی قوتوں کی طرف مائل ہو کر ایول وار لارڈ ڈارتھ ویڈر بن جاتا ہے۔
امریکہ میں پہلے چار روز میں پندرہ کروڈ کا کاروبار کرنے کے علاوہ ’ریوینج آف دی سیتھ‘ نے باقی دنیا میں بھی تقریباً اتنا ہی کاروبار کیا ہے۔ جمعہ تک یہ فلم تقریباً ایک سو ممالک میں دکھائی گئی جو کہ سکرین ڈیلی کے مطابق تاریخ میں بیک وقت دکھائی جانی والی سب سے بڑی فلم ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||