’سٹار وارز‘ کا پہلا شو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے کان فلم میلے میں سٹار وارز کے سلسلے کی آخری فِلم کی نمائش کی گئی۔ نمائش کے موقع پر فلم کے ہدایتکار جارج لیوکس اور اداکار سیمویل ایل جیکسن اور نیٹیلی پورٹمین بھی موجود تھیں۔ ریونج آف دی ستھ(Revenge of the Sith) نامی اس فِلم کا لندن میں پیر کو افتتاح ہوگا اور انیس مئی کو یہ عوامی نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ فلموں کا یہ سلسلہ اٹھائیس برس پہلے شروع ہوا تھا۔ کان میں فلمی ستاروں کے استقبال کے لیے ہزاروں ستارے موقع پر موجود تھے۔ جارج لیوکس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کی پہلی تین فلمیں پچیس سال سے بڑی عمر کے لوگوں نے پسند کیں جبکہ اگلی دو فلمیں پچیس سال سے کم عمر کے لوگوں میں مقبول ہوئیں۔ فلم کے ہدایتکار نے کہا کہ ان کا کبھی چھ فلمیں بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ صرف تین فلمیں بنانا چاہتے تھے۔ سٹار وارز کی پہلی پانچ فلموں نے ایک عشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||