موم کی ایشوریا رائے بے نقاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق حسینہ عالم ایشوریائے نے یکم اکتوبر کو لندن کی ٹھنڈی صبح کواس وقت گرما دیا جب اس نے میڈم تساؤ کے میوزیم میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ ایشوریا رائے بالی وڈ کی دوسری مشہور شخصیت ہے جس کا مجسمہ میڈم تساؤ کے مشہور عجائب گھر میں رکھا گیا ہے ۔اس سے پہلے امتابھ بچن کا مجسمہ اسی میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ لندن کا یہ عجائب گھر مشہور شخصیات کےموم سے بنے مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یکم اکتوبر کی صبح آٹھ بجے جب ایشوریا رائے کےمجسمے کی نمائش شروع ہوئی تو وہاں فوٹو گرافروں کا ایک جم غفیر تھا ۔ مغربی لباس میں ملبوس ایشوریا رائے نے جب اپنے مجسمے کو حیرت بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی تو ان کے مداحوں میں سے ایک نے آواز لگائی :’ آپ کو اپنے مجسمہ کیسا لگا‘ سابق حسینہ عالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ’ایسا لگتا ہے میری کلوننگ ہو گئی ہے۔‘ ایشوریا رائے نے فوٹو گرافروں کی فرمائش پر مجسمے کے قریب مختلف پوز بنوائے لیکن اس موقع پر ڈانس سے معذرت کر لی۔ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بالی وڈ میں کامیابی کے بعد کے بل بوتے پر ہی بہت شہرت حاصل کر لی ہے ۔ اب وہ بالی وڈ سے نکل کر ہالی وڈ کی طرف گامزن ہے ۔ مشہور ناول نگار جین آسٹن کے ناول پر بننے والی فلم برائڈ اینڈ پریجوڈیس اگر کامیاب ہو گئی تو ایشوریا رائے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||