’کنواری ملکہ‘،تصویر26 لاکھ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکہ الزبتھ اول کا سب سے قدیم سمجھا جانےوالا قدِ آدم پورٹریٹ لندن میں ایک نیلامی کے دوران چھبیس لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا ہے۔ نیلام گھر سدبیز کے مطابق یہ تصویر اندازے سے کہیں زیادہ رقم میں نیلام ہوئی اور ان کے اندازے کے مطابق اس تصویر کی قیمت سات لاکھ سے دس لاکھ پاؤنڈ تھی۔ یہ تصویر نیلامی سے قبل پچاس برس تک بکنگھم شائر میں ایلزبری کراؤن کورٹ کے ایک نجی ملاقاتی کمرے میں ٹنگی رہی ہے۔ یہ تصویر سٹیون وینڈر میولن نے بنائی تھی اور کہا جاتا ہے کہ یہ تصویر بنانے کا مقصد ملکہ سے شادی کے خواہشمند افراد کو ملکہ کی شخصیت سے روشناس کروانا تھا۔ اگرچہ ملکہ الزبتھ اول نے کبھی شادی نہیں کی تھی تاہم سنہ پندرہ سو ساٹھ سے پندرہ سو ستّر کے دوران متعدد شاہی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ان سے شادی کے خواہشمند تھے۔ یہ تصویر دو میٹر لمبی ہے اور اس میں ملکہ کو قرمزی رنگ کے لباس میں ہیرے جوہارات پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سدبیز کی امیلین ہال مارک کے مطابق’اپنے والد ہنری ہشتم کی طرح ملکہ الزبتھ اول بھی اپنے امیج کے حوالے سے بہت محتاط تھیں‘۔ | اسی بارے میں چوری شدہ پینٹنگ لاکھوں میں نیلام21 November, 2007 | فن فنکار میڈیچی پورٹریٹ 18 ملین پونڈ میں06 July, 2007 | فن فنکار پیرس: پکاسو کے فن پاروں کی چوری01 March, 2007 | فن فنکار مہنگے ترین پورٹریٹ کا ریکارڈ21 June, 2007 | فن فنکار بیکن کی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت09 February, 2007 | فن فنکار دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ19 June, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||