BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 February, 2007, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیکن کی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت
فرانسس بیکن کی پینٹنگ
یہ پینٹنگ جس کا نام سٹڈی فار پورٹریٹ II ہے 1956 میں بنائی گئی تھی
مصور فرانسس بیکن کی ایک پینٹنگ نے لندن میں نیلامی کے دوران ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ پینٹنگ چودہ ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔

یہ پینٹنگ جس کا نام ’سٹڈی فار پورٹریٹ II‘ ہے 1956 میں بنائی گئی تھی۔

اس کی نیلامی لندن کی کرسٹی نامی ایک گیلری میں جمعرات کو کی گئی اور اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے ایک خریدار نے اس کے لیے اسے 14 ملین ڈالر کی بولی دے کر خرید لیا۔

یہ پینٹنگ بیکن کی اس سلسلہ وار پینٹنگز میں سے ایک ہے جس میں انہوں نے کیتھولک چرچ کے پچاس رہنماؤں کے پورٹریٹ بنائے تھے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ یہ پورٹریٹ بارہ ملین ڈالر میں فروخت ہو گا۔

اس سے پہلے بیکن کی ہی ایک پینٹنگ گزشتہ سال، امریکہ، نیو یارک میں پندرہ ملین ڈالر میں فروخت کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ ان کے اس پینٹنگ کا نام ’ورشن نمبر ٹو آف لائینگ فیگر ود سرنج‘ تھا۔

کہا جاتا ہے کہ جمعرات کو نیلام کی جانے والی پینٹنگ میں ہمدردانہ پہلو نمایاں کرتے ہوئے پوپ کو ایک ایسے ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو خارجی طاقتوں میں گھرا ہوا ہے۔

کرسٹی میں ہم عصر مصوری کے ڈائریکٹر پیلار اورڈوواس کا کہنا ہے کہ ’بیکن کی بنائی ہوئی پوپ سیریز کا یہ ایک اہم ترین شاہکار ہے جو بازار میں نیلامی کے لیے آیا ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فن پارے سے فرانسس بیکن کی حیثیت بیسویں صدی کے سرکردہ مصوروں میں مستحکم ہو گی۔

فرانسس بیکن انگریز والدین کے ہاں آئر لینڈ میں پیدا ہوئے تھے لیکن وہ لڑکپن ہی میں سپین چلے گئے اور وہیں 1992 میں انتقال کیا۔

مہنگی ترین پینٹنگ
1907 کا پورٹریٹ 135 ملین ڈالر میں فروخت
مائیکرو پینٹِنگ
انسانی بال پر پانڈا کی پینٹِنگ
مصوریچِترکار آخری دموں پر
ادب و فن کا ادارہ خاتمے کے قریب ہے
آبی رنگوں کی روایت
آبی رنگوں میں مشرقی مصّوری کا جادو
مارلن منرومارلن منرو کی پینٹنگ
مارلن منرو کی پینٹنگ اور انڈیکس کی نیلامی
اسی بارے میں
مصوری میں غزہ کے روز و شب
20 June, 2004 | فن فنکار
مصوری میں غزہ کے روز و شب
19 June, 2004 | فن فنکار
مصوری کا ’کارخانہ‘
09 January, 2004 | فن فنکار
مصوری کا ’کارخانہ‘
08 January, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد