انسانی بال پر پانڈا کی پینٹِنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف چینی پینٹر جِنگ اِنگ ھوا نے ایک بڑے پانڈا کا امیج ایک انسانی بال پر پینٹ کی ہے۔ انہوں نے خرگوش کے ایک بال کو برش کے طور پر استعمال کیا اور یہ تخلیق تیار کرنے میں انہیں دس دن لگے۔ ایک گیلری میں جہاں ان کی اس تخلیق کی نمائش ہورہی ہے شائقین نے اسے ایک ایسے مائکروسکوپ سے سے دیکھا جو اس پینٹِنگ کو پچاس ہزار گنا بڑھا کر دکھاتا ہے۔ اسی طرح ایک روسی مائیکرو پینٹر ولیرئی ڈوریانو نے بڑی شخصیات کے امیج چاول اور پوست کی بیج پر بنائے ہیں۔ سن دوہزار تین میں انہوں نے سمندر میں ڈوبنے والے مشہور جہاز ٹائٹینِک کی ایک مائکرو پینٹِنگ تیار کی تھی۔ سن دوہزار دو میں ایک اور مائیکرو آرٹسٹ نے باکسر محمد علی اور سونی لِسٹن کے درمیان فائٹ کی ایک چھوٹی مورتی تیار کی تھی۔ | اسی بارے میں بنگالی فن پاروں کی پاکستان میں نمائش30 April, 2004 | فن فنکار مائیکل اینجلو کے تخلیق کردہ مجسمے کی نمائش07 May, 2004 | فن فنکار پینٹنگ یا موزارٹ کی تصویر07 January, 2005 | فن فنکار واٹر کلر کی طرف واپسی06 September, 2005 | فن فنکار چتر کار، آخری دموں پر28 September, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||