BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 July, 2007, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میڈیچی پورٹریٹ 18 ملین پونڈ میں
ریفل کی بنائی یہ پینٹنگ نجی نوادرات گھروں میں موجود ان کی کچھ پینٹنگز میں سے ایک ہے
یورپ کے دورِ نشاط ثانیہ سے تعلق رکھنے والے مصور ریفائل کی ایک تصویر لندن کے ایک نیلام گھر میں تقریباً اٹھارہ ملین پونڈ سے زائد قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔

فلورینس کے حکمران لورینزو ڈی میڈیچی کا یہ پورٹریٹ 1968 کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آیا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس پورٹریٹ کو محض تین سو پچیس ڈالر میں فروخت کیا گیا اور اسی دوران اس پورٹریٹ کے اصل ہونے کے بارے میں آرٹ کی دنیا کے ماہرین کی آراء دو حصوں میں منقسم ہو گئی تھی۔

تاہم ماہرین کا اب اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ پورٹریٹ اصلی ہے۔ نوادرات کے نیلام گھر کرسٹی کے منتظمین نے اس پورٹریٹ کو نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی یورپ کے نشاطِ ثانیہ دور کی پینٹنگز میں سے ایک نادر پینٹگ قرار دیا ہے۔

اس پورٹریٹ کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ پاپ لیو ایکس نے اپنے بھتیجے لورینزو ڈی میڈیچی کی فرانس کے بادشاہ فرانکوئس اول کی ایک کزن سے شادی کروانے کے سلسلے میں یہ پورٹریٹ بنانے کا حکم دیا تھا۔ اس پورٹریٹ کا پس منظر گہرے سبز رنگ کا ہے جبکہ لورینزو ڈی میڈیچی خوبصورت سنہری رنگ کے ایک لباس میں سر پر پشم کے حاشیے والی ٹوپی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔

معروف مصور ریفائل نے اپنے کیریر کی ابتداء ایک چرچ سے بطور ماہر ڈیکوریٹر کے کی۔ بعد ازاں ان کا شمار اپنے دور کے انتہائی ماہر پینٹرز میں ہونے لگا۔

ریفائل کی بنائی پینٹگز میں سے اس پورٹریٹ کی یہ سب سے انتہائی قیمت ہے جس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل 1996 میں ’سڈی فار دی ہیڈ اینڈ ہینڈ آف این پوسٹل‘ نامی پینٹگ پانچ اعشاریہ تین ملین پونڈ میں فروخت کی گئی تھی۔

کرسٹی اولڈ ماسٹر ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر رچرڈ نائٹ کا کہنا تھا کہ اس پورٹریٹ کے خالق ریفائل اور لورینزو ڈی میڈیچی کے ساتھ ساتھ جس دور میں یہ پورٹریٹ بنایا گیا وہ دور اور اس کی تخلیق کا پس منظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ’اس کا یہی تناظر اب تک نیلامی کے لیے پیش کی گئی اُس دور کی خوبصورتی تخلیقات میں اس پورٹریٹ کو ایک نمایاں مقام دلاتا ہے‘۔

مقبول ترین تصاویر
برطانویوں کی پسندیدہ تصاویر
آرٹ شو کا فن پارہمصوری کا’ کارخانہ‘
برطانوی نمائش میں پاکستانیوں کے فن پارے
عکس گلدستہمصور کی فنکاری
تیل اور پانی تصویر کے روپ میں یک جان
’وینس بیےنالے‘
دنیا میں مصوری کی سب سے پرانی نمائش شروع
اسی بارے میں
پینٹنگ یا موزارٹ کی تصویر
07 January, 2005 | فن فنکار
دو رخی تصویر میں تیسری جہت
14 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد