کینوس پر تیل اور پانی کا ملاپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
علم و آگہی کا دائرہ جوں جوں وسیع ہورہا ہے، مختلف طرح کے فنون ایک دوسرے میں مدغم ہوتے جا رہے ہیں۔ بیسویں صدی کا زمانہ اگر تخصیص کا زمانہ تھا تو اکیسویں صدی شاید اِدغام کی صدی ثابت ہو۔ فنون کی عالمی تاریخ میں اب سے پہلے ایسا کم ہی ہوا تھا کہ کینوس پر برش سے رنگ بکھیرنے والا فنکار کمپیوٹر پر آن بیٹھے اور رنگوں کے ڈِجیٹل طِلسم سے کھیلنے لگے یا کوئی سنگ تراش ہتھوڑی اور چھینی کو ایک طرف رکھ کر وڈیو کیمرے سے ٹھوس اجسام کی تصویر کاری کرنے لگے اور پھر اسے فنکارانہ تنصیبات کی شکل بھی عطا کرے۔
اِن سب باتوں کا احساس ہمیں شدید سطح پر اُس وقت ہوتا ہے جب ہم لاہور کی ایک آرٹ گیلری میں داخل ہوتے ہیں جہاں محمود الحسن جعفری کے فن پاروں کی نمائش ہورہی ہے۔
گزشتہ چار عشروں کے دوران وہ ایسے ادیبوں، شاعروں، موسیقاروں، صنم تراشوں اور ڈیزائنروں کی محفلوں میں بیٹھتے رہے ہیں جو باہمی قربت کے باعث ایک دوسرے کی دنیائے فن سے بخوبی واقف تھے اور لاشعوری طور پر اس امر کے قائل ہوچُکے تھے کہ آرٹ کی کوئی بھی صورت جگر کاوی کے بغیر ظہور میں نہیں آتی:
1976 سے 2002 تک محمودالحسن جعفری نیشنل کالج آف آرٹس میں شعبۂ ڈیزائن کے استاد تھے، اور صدرِ شعبہ کے طور پر یہیں سے ریٹائر ہوئے۔ گزشتہ 25 برس کے دوران اُن کے کام کی نمائش بھارت، سنگاپور، نیپال، دوبئی اور فرانس میں ہوچکی ہے۔ سن 2000 میں جب لندن میں دنیا کا سب سے بڑا آرٹ شو منعقد ہوا تو اس میں بھی محمودالحسن جعفری کی تصاویر کو نمایاں مقام حاصل ہوا۔ انہیں اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں کی طرف سے کئی ایوارڈز مِل چُکے ہیں۔ انہوں نے بلغراد میں منعقد ہونے والی صنعتی آرٹ کی عالمی نمائش میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ |
اسی بارے میں شاہکار فلموں کو بچانے کا منصوبہ24 May, 2007 | فن فنکار ٹرین ٹُو پاکستان: پچاس سالہ سفر15 August, 2006 | فن فنکار موزارٹ کی دو سو پچاسویں سالگرہ27 January, 2006 | فن فنکار بنگالی فن پاروں کی پاکستان میں نمائش30 April, 2004 | فن فنکار مصوری کا ’کارخانہ‘09 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||