BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 January, 2006, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موزارٹ کی دو سو پچاسویں سالگرہ

سالزبرگ میں موزارٹ کے نام سے منسوب کھانے پینے کی چیزیں فروخت ہو رہی ہیں
آج دنیا کے کئی شہروں میں مشہور مغربی کلاسیکل موسیقار موزارٹ کی دو سو پچاسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

وولفگینگ امیڈس موزارٹ کی اِس تاریخی سالگرہ کا سب سے بڑا جشن ان کی جائے پیدائش آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں منعقد ہورہا ہے جبکہ کئی مغربی ممالک میں ان کے تخلیق کردہ موسیقی کے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔

وولفگینگ امیڈس موزارٹ کی پیدائیش کو دو سو پچاس سال گزر جانے کے باوجود سالزبرگ کی سڑکوں پر آئندہ تین دن تک منائے جانے والے اس جشن کو دیکھ کر گزرے وقت کا احساس تک نہیں ہوتا۔

اس موقع پر شہر کے بیکروں نے دومیٹر بلند انکی سالگرہ کا کیک بھی بنایا ہے جو آج شام عام لوگوں میں بانٹا جائے گا۔

آسٹریا ٹورسٹ بورڈ کے کرسچن پلر کا کہنا ہے کہ اگر آج موزارٹ ہم میں موجود ہوتے تو یقینا اس جشن سے لطف اندوز ہوتے

’موزارٹ بذات خود خاصے پر مزاح واقع ہوئے تھے۔ ہمیں انکے خطوط سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مختلف مواقع پر لطیفے سنانے اور ہنسنے میں بخل سے کام نہیں لیتے تھے۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ اس جشن سے قطعی ناراض ہوتے ۔‘

ویانا کی اُس عمارت کو جہاں موزارٹ نے سن سترا سو چوراسی سے سترا سو ستاسی تک قیام کیا اب ایک میوزیم میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ یہ وہی گھر ہے جہاں انہوں نے اپنی مشہور ترین موسیقی ’دی امپریسیریو اور دی میرج آف فیگارو‘ تخلیق کی تھی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی موزارٹ کی یاد میں ایک پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا تھا

سالزبرگ میں ویانا فلیمونک آکیسٹراموزارٹ کا پیانو کنسرٹ نمبر اٹھارا بھی پیش کریگا۔اسکے علاوہ انکی تخلیق کردہ موسیقی کے پروگرام ماسکو، پراگ، لندن، ٹوکیو، ہوانااور نیویارک میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

موزارٹ جنہیں فن موسیقی میں ایک اعلی مقام حاصل ہے انہوں نے اپنی پہلی سیمفونی دس سال کی عمر کو پہونچنے سے پہلے تخلیق کی اور اپنا پہلا کامیاب اوپرا بارہ سال کی عمر میں ترتیب دیا۔

آسٹریا میں میں اس وقت موزارٹ کی سالگرہ پر صرف ان کی موسیقی ہی سنائی نہیں دے رہی بلکہ سیاحوں کے لئے دکانیں ان سے متعلق یادگاری اشیا سے بھری پڑی ہیں، جن میں موزارٹ دہی، موزارٹ پرفیوم اور موزارٹ گوشت بھی شامل ہے۔

آسٹریلیا کے صدر ہینز فشر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات سے محتاط رہنا چاہیئے کہ شاید تین چار مہینوں کے بعد آسٹریا میں لوگ موزارٹ کا نام اور موسیقی بھی سننا گوارا نہ کریں۔

اس کے علاوہ موزارٹ کے نام کے ساتھ کاروباری مقاصد کے بڑھنے کے رجحان کا بھی خطرہ ہے۔ ’لیکن میرے خیال میں ایک مضبوط ثقافتی شخصیت کی حیثت سے انہوں نے اگر ڈھائی صدیوں میں بھی اپنی مضبوطی برقرار رکھی ہے تو وہ یہ بھی جھیل ہی جائینگے۔‘

پینتیس سالہ کی مختصر زندگی میں موزارٹ نے سینکڑوں ایسی سولو اور آرکیسٹرا دھنیں ترتیب دی جن سے بعد میں بیتھوون اور ویگنر جیسے موسیقار بھی متاثر ہوئے۔

اسی بارے میں
پینٹنگ یا موزارٹ کی تصویر
07 January, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد