BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 June, 2007, 09:16 GMT 14:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وینس: مصوری کی قدیم ترین نمائش
افریقی پویلین میں تیس آرٹسٹوں کے فن کے نمونے رکھے گئے ہیں
اٹلی کے شہر وینس میں باونویں ’بیےنالے ‘ شروع ہو گئی ہے جو دنیا میں فن کی سب سے پرانی نمائش ہے۔

اس نمائش کے سب سے اہم انعام ’دی گولڈن لائن‘ کے حصول کے لیے دنیا بھر کے تقریباً 72 ممالک کے فن کاروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

نمائش میں پہلی بار افریقی اور رومی یا چپسی آرٹ کے لیے الگ سے پویلین بنائے گئے ہیں۔ پہلی بیےنالے نمائش 1887 میں ہوئی تھی اس کے بعد سے نمائش میں پکاسو جیسے مصوروں سمیت کئی معروف آرٹسٹوں کے فن پارروں کی نمائش ہو چکی ہے۔

1948 میں بہترین مجسمہ سازی کا انعام جیتے والے اونگری مور نے اپنے کرئر کی ابتداء اسی نمائش سے کی تھی۔

وینس میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں پہلی مرتبہ روم کے فن پاروں کے لیے ’پیراڈائس لوسٹ‘ کے نام سے ایک الگ پویلین مخصوص کیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک یہ عوامی دلچسپی سے بھرپور اقدامات میں سے ایک ہے۔

اس حصے میں رکھے جانے والے نمونوں میں رومیوں کی مشکلات، غربت اور دکھوں کے ساتھ ساتھ دنیا میں کچھ کر گزرنے والے افراد کی خوشی اور فخر کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حصے میں آٹھ ممالک کے سولہ آرٹسٹوں کے فن کے نمونے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح افریقی مصوروں کے لیے بھی ایک الگ پویلین مخصوص کیا گیا ہے جس میں تیس آرٹسٹوں کے فن کے نمونے رکھے گئے ہیں جو ایک نجی کلکیشن گھر سے حاصل کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
مصوری کا ’کارخانہ‘
08 January, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد