BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2003, 17:55 GMT 22:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محبت کے مصور کا سراغ مل گیا
محبت
جگہ جگہ محبت کا لفظ پڑھ کر ان لگوں کو بھی محبت کی یاد آ سکتی ہے جو روزمرہ کی مصروفیت میں اسے فراموش کر بیٹھے ہیں

اس مصور کا اسرار کھل گیا ہے جو فرانسیسی دیواروں پر محبت کا لفظ لکھ لکھ کر موضوع بحث بن گیا تھا۔

وہ روزانہ ایک نئے راستے کا انتخاب کرتا اور اس راستے کی تمام دیواروں پر لکھتا چلا جاتا’ مجھے تم سے محبت ہے۔‘

شہرکو صاف رکھنے کے ذمہ دار اس کی اس دیوانہ وار محبت سے پریشان تھے اور دیواروں کو صاف رکھنے والے عملے کو روزانہ ہی کسی نہ کسی علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں لکھے اس منقش جملے کو صاف کرنا پڑتا تھا۔

ژاں لی ڈیو نامی اس چون سالہ بےروزگار مصور کی محبوبہ اسے دو سال قبل چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

ژاں لی کا سراغ انٹر نیٹ کے ذریعے ’آزادی‘ نامی اخبار نے لگایا۔ ژاں لی نے اخبار کو بتایا کہ اس نے دیواروں پر’مجھے تم سے محبت ہے ‘ لکھنے کی ابتدا تو اس کے بعد ہی کی جب میری محبوبہ مجھے چھوڑ گئی، لیکن اس سلسلے میں باقاعدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اس کی داد اور ستائش بھی ملنے لگی۔

ابتدا کیسے ہوئی؟

 دیواروں پر’مجھے تم سے محبت ہے‘ لکھنے کی ابتدا تو تب ہوئی جب میری محبوبہ مجھے چھوڑ گئی، لیکن اس سلسلے میں باقاعدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اس کی داد اور ستائش بھی ملنے لگی

ژاں لی

’میں ایک دیوار پر لکھ رہا تھا کہ ایک اجنبی عورت میرے پاس آ کر اور اس نے کہا’اچھا تو یہ تم ہو جو ہر دیوار پر لکھتے ہو ’مجھے تم سے محبت ہے‘ اسے جاری رکھو، مجھے جگہ جگہ یہ پڑھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘

اخبار نے لی ژاں کی محبوبہ سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ’ہم دو سال ساتھ رہے لیکن پھر میں اوب گئی اور میں اس تعلق ختم کر دیا لیکن اس نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا وہ مسلسل مجھے پیغامات اور پھول بھیجتا رہا‘

تاہم جب یہ سلسلہ بہت بڑھ گیا تو اس نے عدالت سے رجوع کیا جس نے حکم جاری کر دیا کہ لی ژاں تین سال تک اپنی محبوبہ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ کرے۔

اس کے بعد ہی لی اس نے یہ سلسہ شروع کیا وہ جدھر بھی جاتی اسے ہر جگہ یہی لکھا ہوا دکھائی دیتا ’مجھے تم سے محبت ہے‘ اور اس کے سوا کسی کو بھی علم نہیں تھا کہ محبت کا یہ اظہار دیواروں پر مصور کرنے والا کون ہے۔

لیکن اب لی ژاں اپنے اس پیغام کو پھیلانا چاہتا ہے اس نے اخبار کو بتایا ہے کہ اس کا گلاسگو میں لوگوں سے رابطہ ہواہے اور وہاں بھی دیواروں پر ’محبت‘ لکھنے کا آغاز ہو گیا ہے۔

کیا محبت لکھنا جرم ہے؟

 وہ دیواروں پر جو بھی اور جیسا بھی لکھتا ہو اس پر دیواروں کو آلودہ کرنے کا الزام تو لگ ہی سکتا ہے

یہ نہیں معلوم کہ لی ژاں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے یا نہیں کیونکہ کم از کم اس کے بارے میں پیرس کی شہری انتظامیہ یہ تو کہہ ہی سکتی ہے کہ اس کی وجہ سے دیواروں صاف کرنے والے اس کے عملے کا کام بڑھا۔

وہ دیواروں پر جو بھی اور جیسا بھی لکھتا ہو اس پر دیواروں کو آلودہ کرنے کا الزام تو لگ ہی سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد