جنوبی افریقہ کی فلم کو برلن آیوارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی تھیٹر شو پر مبنی فیچرفلم کو برلن فلم فیسٹول میں سب سے اعلی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ یو کارمان خیلتشا نامی فلم کو برلن فلم فیسٹول میں سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تھیٹر شو پر مبنی یہ فلم برطانوی اوپرا ڈائریکٹر مارک ڈان فورڈ مے کی پہلی فیچر فلم ہے۔ برلن فلم فیسٹول کینز فلم فیسٹیول کے بعد فلمی صنعت میں سب سے معتبر نام سھمجا جاتا ہے۔ اس فلم کی ہیروئن ایک سگریٹ کمپنی میں ملازم ہے ۔ یہ ایوارڈ ہفتہ کے روز ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ یو کارمان خیلتشا نے جن فلموں کو پیچھے چھوڑا ہے ان میں رونڈا میں ہونے قتل عام پر مبنی’ سم ٹائم ان اپریل‘ اور ’فائنل ڈیز‘ جس میں ایک جرمن لڑکی ہٹلر کی گسٹاپو کا مقابلہ کرتی ہے، شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||