آسکر کاؤنٹ ڈاؤن شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسکر کی دوڑ اب اپنے آحری مراحل میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ فلموں کا انتخاب کرنے کے لئے ووٹروں کو جو وقت دیا گیا تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔ 5،8008 اکیڈمی ووٹروں کو منگل کی دوپہر تک اپنے ووٹ بھیجنے تھے اور تاخیر سے آنے والے ووٹوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اگلے پانچ دنوں میں ووٹنگ کے فارموں کی گنتی کی جائے گی اور جیتنے والوں کے لفافے تیار کئے جائیں گے۔ بہترین اداکار کے لئے نامزد ایکٹر لیونارڈو ڈی کیپریواتوار کو لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔ 30 سالہ لیوناڈو کو فلم ایویٹر میں ہاورڈ کا کردار ادا کرنے کے لئے بہترین اداکار نامزد کیا گیا ہے۔ان کا ساتھ دینے والوں میں دوسرے ستارے بھی شامل ہونگے جن میں کیٹ ونسلیٹ، نٹالی پورٹمین اور کیٹ بلانشیٹ ہیں۔ تقریب میں اسکر جیتنے والوں کے ناموں کے اعلان سے پہلے نتائیج جاننے والوں میں وہ آڈیٹر شامل ہونگے جو بیلٹ پیپرز کی نگرانی کر رہے ہیں ۔. ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ آڈیٹر ہی اس مشہور سنہرے لفافے میں ایوارڈ جیتنے والوں کے نام لکھیں گے جن کا انکشاف اس رات آسکر کی میزبانی کرنے والے فلمی ستارے کریں گے۔ ایوارڈ پیش کرنے والوں میں ڈسٹن ہاف مین اور ہیل بیری بھی شامل ہیں جو پہلے ہی آسکر جیت چکے ہیں۔ اس تقریب میں ساڑھے تین ہزار افراد شرکت کریں گے اور تقریب کا اہتمام کرنے والوں کے مطابق دنیا بھر میں ایک بلین لوگ اس شو کو ٹی وی پر دیکھیں گے۔ لیکن لاس اینجلس کے موجودہ موسم کی وجہ سے منتظمین کو تشویش بھی ہے جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اتوار کے دن محکمہ موسمیات نے حشک موسم کی جو پیشن گوئی کی ہے وہ درست ثابت ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||