لیجئیے سال کا وہ وقت پھر آگیا جب شو بِز کی دنیا میں ذرا ہلچل سی پیدا ہوتی ہے اور قیاس آرائیوں میں شدت آتی ہے۔ جی ہاں اس سال کے آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے اور اب فلم بینوں میں یہ بحث گرم ہے کہ اس برس سٹیج سے کس اداکار یا ہدایتکار کا نام پکارا جائے گا اور کون بس اپنی نشست پر ہی بیٹھا رہ جائے گا۔ اس سال کی نامزد فلموں کے ویڈیو کلپ آپ کی سہولت کے لئے ہر فلم کے مختصر بیانیئے کے ساتھ موجود ہیں۔
مارٹن سکورسیزی کی ہدایت کردہ یہ فلم 1920 سے لے کر 1940 تک کے عرصے میں ایک پائلٹ کی زندگی اور اس میں رونما ہونے والے دلچسپ واقعات پر مبنی ہے۔ پائلٹ کا کردار ٹائیٹینک سے مشہور ہونے والے اداکار لیونارڈو ڈی کاپریو نے ادا کیا ہے۔
یہ ہے کہانی دو تیس برس سے زیادہ عمر کے دو مردوں کی جو اپنی پہچان کے سفر پر کیلی فورنیا کے وائین کے باغیچوں تک جا پہنچتے ہیں۔ دونوں کردار اداکار پال گیاماتی اور تھامس ہیڈن نے ادا کئے ہیں۔
ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی جو ایک پروفیشنل باکسر بننا چاہتی ہے اور اِس پر ہمت سفر پر اسے کئی موڑ پر دھوکا اور کئی مصیبتیں جھیلنا پڑتی ہیں۔ ہیلری سوینک اور کلین ایسٹ وُڈ نے بنیادی کردار ادا کئے ہیں۔
یہ ہے کہانی مشہور ناول نگار جے ایم بیری کی کہ وہ کس طرح بِن باپ کے بچوں کے خاندان سے مل کر اپنا مشہور ناول „پیٹر پین‘ لکھنے کے لئے متاثر ہوگئے۔جانی ڈیپ اور کیٹ ونسلٹ فلم کے بنیادی اداکار ہیں۔
آزاد ذرائع یا ہالی وڈ کے معمول کے ذرائع سے ہٹ کر بنائے جانے والی یہ فلم مشہور جیز گلوکار رے چارلس کی زندگی پر مبنی ہے جس میں مرکزی کردار جیمی فوکس نے ادا کیا ہے۔
|