دی ایوی ایٹر آسکر دوڑ میں آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹائٹینک کے ہیرو لیو نارڈو ڈی کیپریو کی فِلم ’دی ایوی ایٹر‘ بہترین فلم کے اعزاز کے لیے آسکر انعامات کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ ہدایت کار مارٹن سکور سیزی کی اس فلم کو گیارہ نامزدگیاں ملی ہیں۔ دوسرے نمبر پر دو فلمیں ٹائٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ کی’فائنڈنگ نیور لینڈ‘ اور ’ملین ڈالر بے بی‘ ہیں جنہیں سات سات نامزدگیاں ملی ہیں۔ شرطیں لگوانے والوں کے مطابق ’دی ایوی ایٹر‘ کے ہدایت کار سکور سیزی بھی آسکر جیت سکتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی چھ بار بہترین ہدایرت کار کے اعزاز کے لیے نامزد ہو چکے ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ مزاحیہ فلم ’سائڈویز‘ اور ’رے‘ بھی بہترین فلم کے اعزاز کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ بہترین اداکار کے اعزاز کے لیے ’رے‘ فلم میں مرحوم موسیقار رے چارلز کا کردار ادا کرنے والے فوکس اور لیو نارڈو ڈی کیپریو کے درمیان مقابلہ ہے۔ فوکس کو بہترین معاون اداکار کے طور پر بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے صرف ایک بار انیس ترانوے میں ایل پچینو کو اداکاری کے لیے ایک سال میں دو نامزدگیاں ملی تھیں۔ بہترین اداکارہ کے اعزاز کے لیے ہلری سوانک کا ’ملین ڈالر بے بی‘ اور کیٹ ونسلیٹ کا ’اِٹرنل سن شائن آف دی سپاٹلیس مائنڈ‘ میں کردار ادا کرنے پر نام لیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی زبانوں میں بننے والی بہترین فلم کے لیے سویڈن کی ’ایز اِٹ اِز اِن ہیون‘، فرانس کی ’دی کورس‘، جرمنی کی ’ڈاؤن فال‘، ہسپانیہ کی ’دی سی انسائیڈ‘ اور جنوبی افریقہ کی ’ییسٹرڈے‘ کے درمیان مقابلہ ہے۔ آسکر ایوارڈ کا اعلان ستائیس فروری کو ہالی وڈ میں کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||