BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گاڈ فادر‘ اس دنیا سے چل بسے
مارلن برانڈو
مارلن برانڈو نے ہالی وُڈ کی مشہور فلم گاڈ فادر میں اپنے فن کا لوہا منوایا
ہالی وُڈ کے لیجنڈ مارلن برانڈو کا اسّی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

برانڈو کے وکیل نے لاس اینجلس میں کہا کہ مشہور اداکار جنہوں نے ’گاڈ فادر‘ اور ’آن دی واٹرفرنٹ‘ میں یاد گار کردار کیے ہسپتال میں وفات پا گئے۔ برانڈو کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد برانڈو ایک اہم اداکار کے طور پر ابھرے تھے۔ انہوں نے چالیس سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سن انیس سو تریپن میں بنائی جانے والی ’دی وائلڈ ون‘ بھی تھی جس میں برانڈو نے بدمعاشوں کے سرغنہ کا کردار کیا تھا۔ لیکن سن انیس سو بہتر میں بننے والی کلاسک فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں مافیا کے سرغنہ ڈان کار لیانے کے کردار نے ان کی شہرت کو آسمانوں تک پہنچا دیا۔

برانڈو نے فلموں میں ادا کاری کا آغاز سن انیس سو پچاس میں ’دی مین‘ سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک چھبیس سالہ مفلوج مریض کا کردار ادا کیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس کردار کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنےکے لیے انہوں نےایک ماہ تک ایک ہسپتال میں بستر پر گزارہ۔

برانڈو
مارلن برانڈو

’اے سٹریٹ کار نیمڈ ڈیزائر‘ میں ووئن لی کے مقابل سٹینلے کوالسکی کے کردار کے لیے وہ یکے بعد دیگرے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکار نامزد ہوئے۔ لیکن انہیں پہلا آسکر ایوارڈ سن انیس سو چون میں بننے والی فلم ’آن دی واٹر فرنٹ‘ میں ایک باکسر کا کردار ادا کرنے پر ملا۔ بہت لوگوں کا خیال ہے کہ ’دی وائلڈ ون‘ میں ان کے کردار کے لیے بھی انہیں نامزد کیا جانا چاہیے تھا۔

ان کو دوسرا آسکر ’دی گاڈ فادر‘ میں ان کے یادگار کردار کے لیے ملا۔

’لاسٹ ٹینگو ان پیرس‘ کے بعد انہوں نے فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا چھوڑ دیا اور چھوٹے کرداروں کے لیے بڑا معاوضہ وصول کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ’ایک اداکار کا کمال یہی ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو بور نہ ہونے دے‘۔

’دی گاڈ فادر‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار رابرٹ ڈووال نے برانڈو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔

مشہور اداکار جیک نکلسن نے برانڈو کے بارے میں ایک دفعہ کہا کہ ’برانڈو نے ہمیں ہماری آزادی دی‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد