ہالی ووڈ کےفلمی تشدد پر تنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سٹار ٹریک نامی مشہور سائنس فکشن کے پیٹرک سٹیورٹ نے ہالی ووڈ کے فلمی تشدد پر تنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ پیٹرک سٹیورٹ سٹار ٹریک میں کیپٹن پکارڈ کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ پیٹرک سٹیورٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے خواتین پر تشدد کے خلاف مہم کے آغاز کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے خصوصاً ہدایت کار کوئنٹن ٹارنٹینو کی فلم” کل بل‘ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ فلم کو انتہائی ناپسندیدہ احساسات جگانے والی فلم قرار دیا۔ ساتھ ہی پیٹرک سٹیورٹ نے اسی نوعیت کی ایک ٹیلیوژن سیریز میں خود کام کرنے پر بھی شرمندگی ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انسان خود غلطی کے خلاف آواز بلند نہ کرے تو وہ خود بھی زیادتی کرنے والوں میں شامل سمجھا جاۓ گا۔ فلموں میں عورتوں پر تشدد کے مناظر کو پیٹرک سٹیورٹ نے ایک بے بنیاد سنسنی خیز کاوش قرارا دیا۔ تریسٹھ برس کے پیٹرک سٹیورٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں اپنے والد کو ماں پر ہاتھ اٹھاتے ہوۓ دیکھا تھا۔ بقول پیٹرک سٹیورٹ اور اس لحاظ سے عورتوں پر تشدد کے خلاف ان کے جذبات میں ذاتیت کا عنصر شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||