BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 March, 2004, 04:32 GMT 09:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارڈ آف دی رنگز بہترین فِلم
شارلیز تھیرون
فِلم ’مانسٹر‘ میں اداکاری کی بنیاد پر بہترین اداکارہ شارلیز تھیرون
ہالی ووڈ میں فلمی دنیا کی مقبول ترین تقریب میں لارڈ آف دی رنگز نے گیارہ آسکر ایوراڈز حاصل کئے ہیں۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب کو فلمی دنیا کے ستاروں کا سب سے مشہور اجتماع قرار دیا جا سکتا ہے۔

بہترین اداکارہ کا اعزاز جنوبی افریقہ کی شارلیز تھیرون نے اور شان پین ’مِسٹک ریور‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے بہترین اداکار قرار پائے۔

لارڈ آف دی رنگز بہترین آرٹ ڈائریکشن، کپڑوں کے ڈیزائن، بصری اثرات، میک اپ، ساؤنڈ مِکسنگ، سکرین پلے،گانوں اور فلم کی ایڈیٹنگ کے اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

جولیا رابرٹس
معروف اداکارہ جولیا رابرٹس ایوارڈز کی تقریب کے دوران

اس کے علاوہ اداکار رینی زیلویگر اور ٹِم رابنز بالترتیب عورتوں اور مردوں کے شعبے میں بہترین معاون اداکار قرار پائے ہیں۔

کارٹون فِلم ’فائنڈنگ نیمو‘ کو بہترین کارٹون فلم کا آسکر مِلا۔

News image
بہترین معاون اداکارہ رینی یلویگر

لارڈ آف دی رنگز کے، جو تین حصوں پر مشتمل ہے، پہلے دونوں حصوں کو توقع کے مطابق پذیرائی نہیں ملی تھی لیکن اس بار لوگوں کا خیال تھا کہ اس کو اس کا حق مِل جائے گا۔

لارڈ آف دی رنگز فلموں کی تاریخ میں باکس آفس پر آمدنی کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی فلم ہے۔ اِس سلسلے کی ایک فِلم ریٹرن آف دی کنگ نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد