| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جولیا روبرٹس کے لئے ’عوامی ایوارڈ‘
’پریٹی وومن‘ اور ’ایرین بروکووِچ ‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کرنے والی امریکی اداکارہ جولیا روبرٹس نویں مرتبہ بھی پسندیدہ اداکارہ کا ’پیپلز چوائس‘ یعنی ’عوامی ایوارڈ‘ جیت گئی ہیں۔ ان ایوارڈز کا فیصلہ عوامی رائے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ پسندیدہ اداکار کا اعاز میل گِبسن کو ملا ہے جبکہ ٹوم ہینکس کو پسندیدہ اینٹرٹینر قرار دیا گیا۔ اس سال کی پسندیدہ فلم ’پائریٹز آف دی کیریبئین‘ چنی گئی اور ’بروس آلمائٹی‘ کو سب سے اچھی مزاحیہ فلم قرار دیا گیا۔ عوامی پسند کے مطابق ٹیلی وژن پر پر پچھلے دس برس سے چلنے والا کامیڈی شو ’فرینڈز‘ سب سے مقبول تھا اور اس کی ایک اداکارہ جینیفر اینِسٹن کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیا گیا۔ اوپرا وِنفری کو ٹی وی پر ’ٹاک شو‘ کی پسنندیدہ شخصیت قرار دیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||