BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2004, 00:45 GMT 05:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیاجولیا روبرٹس اس بار بھی راج کریں گی؟
جولیا روبرٹس

نامور امریکی اداکارہ جولیا روبرٹس کو امید ہے کہ انہیں نویں مرتبہ بھی پیپلز چوائس ایوارڈ مل جائے گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ امریکی عوام کا اس اداکارہ کو مسلسل پسند کرنے کا دلچسپ اور زبردست واقعہ ہوگا۔

جولیا روبرٹس آسکر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں، بافٹا بھی اور تین گولڈن گلوبز بھی لیکن شاید ان کے گھر میں بہترین اداکاری کے اعتراف میں ملے ہوئے یہ سب اور کچھ دوسرے ایوارڈ بھی اتنے متاثرکن نہ ہوں جتنے ان کے آٹھ پیپلز چوائس ایوارڈ ہیں۔

تقریباً دس برس ہونے کو آئے کہ روبرٹس امریکی دلوں کی مسند پر ملکہ بن کے بیٹھی ہوئی ہیں۔ گزشتہ چار برس سے وہ مسلسل ایوارڈ حاصل کر رہی ہیں۔

دیگر اداکاراؤں جینفر لوپیز، سانڈرا بولوک، کیمرون ڈیآز، ہیلی بیری اور ابھرتی ہوئی اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ وغیرہ سے ان کا مقابلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

گزشتہ برس جولیا روبرٹس اپنا ایوارڈ لینے بھی نہیں آئی تھیں۔ فلم ناقدین اور مبصر اب یہ کہتے ہیں ’دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے گھر کے تختۂ آتشدان پر نویں ایوارڈ کے لئے جگہ بنائیں گی؟‘

ایک دفعہ جولیا روبرٹس نے کہا تھا ’مجھے یقین ہو چکا ہے کہ زندگی میں ہر چیز ممکن ہے۔ میں تو صرف ایک ایسی لڑکی تھی جو فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی۔‘

تاہم گزشتہ بارہ ماہ کے دوران انہوں نے فلموں میں زیادہ تر معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے یا پھر ایسے رول کیے ہیں جو صرف ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے لئے بنے تھے۔

انیس سو اکانوے میں انہیں پہلی مرتبہ ایوارڈ ملا تھا اگرچہ ان کی اس سال کی واحد فلم لوگوں میں زیادہ مقبول نہیں ہوئی تھی۔ لیکن ایک سال بعد انہیں پھر ایوارڈ ملا۔

کہتے ہیں کہ جولیا روبرٹس کی مقبولیت اب فلموں کی کامیابی پر منحصر نہیں بلکہ لوگ انہیں اتنا پسند کرتے ہیں جتنا انیس سو چالیس اور پچاس کی دہائی میں ہالی وڈ کے بڑے نامور اداکاروں کو کیا جاتا تھا۔

پیپلز چوائس ایوارڈ انفرادی فلموں میں اداکاروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھ کر نہیں دیئے جاتے بلکہ عوامی رائے عامہ ان ایوارڈز کی روحِ رواں ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد