’پریٹی وومن‘ کے ہاں جڑواں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسکر ایوارڈ جیتنے والی مشہور اداکارہ جولیا رابرٹس جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ فلم ایرن بروکووچ میں بہترین اداکاری پر آسکر حاصل کرنے والی اداکارہ جولیا رابرٹس کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بچوں کی پیدائش اگلے سال کے آغاز میں متوقع ہے۔ جولیا رابرٹس پہلی مرتبہ ماں بن رہی ہیں۔ انہوں نے دو سال پہلے نیو میکسیکو میں 35 سالہ سنیماٹوگراف ڈینیئل مور سے شادی کی تھی۔ جولیا رابرٹس کے خاندان میں پہلے بھی جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ اس طرح کی بھی افواہیں تھیں کہ جولیا رابرٹس دو سال پہلے بھی امید سے تھیں۔
جولیا رابرٹس نے کہا کہ ’میرے خیال میں بچے اوپر والے کی مرضی سے ہوتے ہیں اور میرے پاس واقعی اس کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے‘۔ رابرٹس کے حاملہ ہونے کی خبر اس وقت اخبارات میں آئی جب اٹلی میں انہیں ایک ساحل پر گھومتے ہوئے دکھایا گیا۔ وہ تصاویر میں کافی موٹی نظر آ رہی تھیں۔ آسکر جیتنے کے علاوہ جولیا رابرٹس کو 1990 میں ’پریٹی وومن‘ فلم پر بہترین اداکارہ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا اورر 1989 میں فلم ’سٹیل میگنولیاز‘ پر انہیں بہترین معاون اداکارہ پر بھی آسکر ملا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں فلم ’مونا لیزا سمائل ‘میں کام کیا اور آجکل وہ ’اوشن ٹویلوو‘ میں کام کر رہی ہیں جو 2001 میں اٹلی میں بننے والی فلم ’اوشن الیون‘ کے سلسلے کی دوسری فلم ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||