BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2003, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دنیا کی سب سے خوبصورت عورت‘

ایشوریا رائے
ایشوریا رائے

مشہور امریکی اداکار اورسن ویلز کو اس بات پر بڑا فخر تھا کہ ابھی وہ تیس برس کے بھی نہیں ہوئے تھے کہ انکی تصویر موقّر امریکی جریدے ’ٹائم‘ کے سرورق پر شائع ہو گئی تھی۔ اگر شہرت اور ناموری کے اس معیار کو تسلیم کر لیا جائے تو انتیس سالہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بجا طور پہ نازاں ہیں کہ اس ہفتے کے ’ٹائم‘(ایشیا ایڈیشن) کا سرورق انکی تصویر سے مزیّن ہے۔

جریدے نے بھارتی اداکارہ کے حسن و جمال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہالی وڈ کی حسینہ جولیا رابرٹس کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ایشوریا رائے بلاشبہ دنیا کی حسین ترین عورت ہے۔

ٹائم میگزین نے محض ایشوریا کے رخسار و گیسو کے قصیدے نہیں لکھے بلکہ اسکی فنّی صلاحیّتوں کو سراہتے ہوئے اپنے ایک خصوصی مضمون میں بتایا ہے کہ اسکی کلا کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اب ممبئی کی تنگ ندی میں نہیں سما پارہا اور امڈ امڈ کر دور دراز کی پیاسی سرزمینوں کو سیراب کرنے کے لئے بیتاب ہے۔

آجکل ایشوریا رائے لندن کے نواح میں ایک انگریزی فلمBride and Prejudice

کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جسطرح جین آسٹن کے کلاسیکی انگریزی ناول کا نام صرف ایک حرف تبدیل کرنے سے ہندوستانی مزاج اختیار کر گیا ہے اسی طرح ناول کی کہانی بھی بڑی آسانی سے ہندوستانی کرداروں پر منطبق ہو گئی ہے۔

فلم کی خاتون ہدائتکار گورندرچڈھا، جو قبل ازیںBend it like Beckham

بنا کر شہرت حاصل کر چکی ہیں، ایشوریا رائے کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ اداکارہ ہر طرح کا چیلنج خوش ہو کر قبول کرتی ہے۔

اگلے برس ایشوریا ایک اور انگریزی فلم The Rising میں نمودار ہو رہی ہیں جوکہ اٹھارہ سو ستاون کی ناکام جنگِ آزادی کے موضوع پر بنائی جا رہی ہے۔

سن دو ہزار چار میں ایشوریا فلم Chaos کی شوٹنگ بھی کریں گی جس میں وہ معروف امریکی اداکارہ میرل سٹریپ کے مقابل ایک کردار ادا کر رہی ہیں۔

طالبان کے موضوع پر بننے والی اولّین فیچر فلم Homebody کے لئے بھی ایشوریا کو ابھی سے بُک کر لیا گیا ہے حالانکہ اسکی فلمبندی شروع ہونے میں کافی عرصہ باقی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد