BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 September, 2004, 23:51 GMT 04:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مور کو بہترین فلم کے آسکر کی امید
مور
مائیکل مور کی یہ فلم دہشت گردی کے خلاف صدر بش کی مبینہ جنگ کے خلاف ہے
مائیکل مور کو اپنی فلم فارن ہائٹ 11/9 کے لیے بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ کی توقع ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کا اصل آسکر ایوارڈ انتخابات میں صدر بش کی شکست ہو گا۔

عام توقع کی جا رہی تھی کے ان کی یہ فلم انہیں اس بار بھی دستاویزی فلم کا ایوارڈ دلا دے گی لیکن مائیکل مور نے اب تک فلم کو اس کیٹیگری کے لیے داخل نہیں کیا۔

مائیکل مور کی یہ فلم دہشت گردی کے خلاف صدر بش کی مبینہ جنگ کے خلاف ہے اور اس نے اب تک سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی دستاویزی فلم کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔

تاہم مائیکل مور کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس فلم کو امریکی انتخابات سے پہلے ٹی وی پر دکھایا جائے چاہے ’صرف ایک رات قبل تا کہ اسے زیادہ زیادہ امریکی دیکھ لیں‘۔

اکیڈمی کے ضوابط کے مطابق اگر ان کی فلم کو ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے تو اس کا دستاویزی فلم کی کیٹیگری کا استحقاق ختم ہو جائے گا تاہم وہ بہترین فلم کی کیٹیگری کے مقابلے میں شامل کی جا سکتی ہے۔

مائیکل مور گزشتہ سال بھی اپنی فلم پر بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی یہ فلم اسلحہ مخالف کلچر کے بارے میں تھی۔

فارن ہائٹ نائن الیون کو شروع ہی سے رکاوٹوں کا سامنا ہوتا رہا ہے ہلے تو امریکی فلم سنسر بورڈ اسے صرف بالغوں کی کیٹیگری میں شامل کر دیا جس کے خلاف فلم کے تقسیم کاروں نے اپیل کی۔

موشن پکچرایسوسی ایشن آف امریکہ نے اس فلم کی ریٹنگ ’ R‘ مقرر کی تھی جس کے تحت سترہ سال سے کم عمر نوجوانوں کو یہ فلم دیکھنے کے لیے کسی بالغ فرد کے ساتھ جانا ضروری تھا۔

امریکی سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایسی تشدد آمیز مناظر اور قابل اعتراض زبان ہے جس کی وجہ سے اسے آر کیٹیگری میں محدود رکھا گیا ہے ـ

فلم میں امریکی فوجیوں کو عراقیوں پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی فوجیوں کی لاشوں کو جلتے ہوئے اور ٹرک کے ذریعے گھسٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد