BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 July, 2004, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیرے گھر کے سامنے۔۔۔
’فیرن ہائٹ 9/11‘ کی نمائش
فلم کی نمائش کرافورڈ نامی شہر میں بدھ کو ہوگی۔
عراق میں امریکہ کی پالیسی کی مخالفت کرنے والوں نے ٹیکساس میں صدر جارج بش کے گھر کے قریب بدھ کو مائیکل مور کی فلم ’فیرن ہائٹ 9/11‘ کی نمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امکان ہے کہ فلم دیکھنے تقریباً ایک سو افراد آئیں گے۔ اس نمائش کے لیے کرافورڈ نامی شہر میں ایک چھوٹا سا شامیانہ لگایا گیا ہے۔

مائیکل مور کی فلم ’فیرن ہائٹ 9/11‘ کو کان فلم میلے میں اعزاز دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق صدر بش جمعرات تک ٹیکساس میں اپنی آٹھ سو پچاس ایکر بڑی رانچ پر ہونگے۔

نمائش کے منتظم جان وولف کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد جنگ کی مخالفت کرنا ہے۔

فلم کی نمائش ’دی پیس ہاؤس‘ ( یعنی ’امن کا گھر‘) نامی عمارت کے سامنے کی جائےگی۔ عمارت کو صدر بش اور جنگ کی خلافرزی کرنے والے پرچموں سے سجایا جائےگا۔

مسٹر وولف نے کہا کہ اس علاقے کے لوگ بظاہر اس بات سے خوش ہیں کہ ملک کا صدر ٹیکساس کا رہنے والا ہے مگر ان سے بات چیت کرنے سے پتا چلتا ہے کہ علاقے میں بہت سارے لوگ امن کے حق میں اور جنگ کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں ہر شخص کو خوش آمدید کہا جائےگا چاہے وہ جنگ کی اور عراق میں صدر بش کی پالیسیوں کی حمایت کرنے والا کیوں نہ ہو۔

ویتنام جنگ میں لڑنے والے مقامی سابق فوجی پال میکڈینیل نے فلم کی نمائش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم نہایت ہی جذباتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد