مور کی فلم نے ریکارڈ توڑے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل مور کی متنازعہ فلم ’فیرن ہائٹ 11/9‘ پہلے ہی ہفتے میں امریکی باکس آفس میں اول نمبر پر آنے والی پہلی دستاویزی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم میں صدر جارج بش کی عراق پالیسی کی سخت مزمت کی گئی ہے۔ سٹوڈیو کا اندازہ ہے کہ فلم نے صرف تین دنوں میں اکیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر بنائے ہیں۔ کانز فلمی میلے میں ’پام ڈی اور‘ انعام جیتنے کے بعد سے اس فلم میں لوگوں کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔ ’فارین ہائٹ 11/9‘ پہلے ہی دستاویزی فلموں کا باکس آفس ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڑ مؤر کی ہی دوسری فلم ’بولنگ فار کولمبائین‘ کا تھا۔ امریکہ میں عام گن کلچر پر بنی ’بولنگ فار کولمبائین ‘نے اکیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر بنائے تھے۔ امریکہ سے باہر اس نے مزید پینتیس ملین ڈالر بنائے تھے۔ ’فیرن ہائٹ 11/9‘ کا سیدھا مقابلہ مذاحیہ فلم ’وائٹ چکس‘ کے ساتھ تھا۔ اس فلم نے اسی عرصہ میں انیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر بنائے، اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ ’ڈوج بال: اُ ٹرو انڈرڈاگ سٹوری‘ تیسرے نمبر پر رہی۔ ٹام ہینکس کی فلم ’دی ٹرمنل‘ اور نئی فلم ’نوٹ بک‘ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔ فلم کے سیاسی رنگ کی وجہ سے ڈزنی نے مرامیکس کے ذریعہ فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ اس وجہ سے فلم اور بھی مشہور ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم بالکل الگ ہے اور آج تک ایسی دستاویزی فلم بنی ہی نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||