فیرن ہائیٹ 11/9 کے حقوق فروخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی ووڈ کے دو سرکردہ فلمی منتظمین نے دستاویزی فلم فارن ہائیٹ نائین الیون کی فروخت کے حقوق خرید لیے ہیں۔ اس فلم کو اس برس فرانس میں کانز کے فلمی میلے میں پہلا انعام ملا تھا۔ فلم کے نشریاتی حقوق کی فروخت سے اس فلم کے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اجراء کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کو ہدایتکار مائیکل مور نے بنایا ہے اور اس میں جنگ عراق اور گیارہ ستمبر سن دوہزار ایک کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد بش انتظامیہ کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دونوں فلمی منتظمین نے فیرن ہائیٹ نائین الیون کے نشریاتی حقوق ڈزنی کارپوریشن سے خریدے ہیں جس نے فلم کو بہت جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے اس کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||