BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 17:00 GMT 22:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مُور کی نئی فلم کی ریلیز روک دی گئی
مائیکل موور
فلم میں صدر بش کی کئی سعودی خاندانوں سے تعلقات ظاہر کئے گئے ہیں۔
امریکہ کے متنازعہ فلم ڈائیریکٹر مائیکل مُور نے کہا ہے کہ ڈزنی کمپنی نے ان کی نئی دستاویزی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے جس میں صدر بش پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

فارن ہائیٹ نائن ون ون کو مائرامیکس نامی کمپنی نے ڈسٹری بیوٹ کرنا تھا جو ڈزنی کی ذیلی کمپنی ہے لیکن ڈزنی نے مائرامیکس کو فلم ریلیز کرنے سے روک دیا ہے۔ اس بات کا اعلان ڈائریکٹر مائیکل مُور نے اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

مائیکل مُور جنہیں بولنگ فار کولمبائن نامی فلم پر آسکر ایوارڈ ملا تھا،نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایک آزاد اور کھلے معاشرے میں ڈزنی کو ایسا کرنے کا حق ہے۔

فارن ہائیٹ نائن ون ون میں صدر بش کے سعودی خاندانوں سے تعلقات کو ظاہر کیا گیا ہے جن میں اسامہ بن لادن کا خاندان بھی شامل ہے اور گیارہ ستمبر کے واقعات سے پہلے اور بعد میں صدر بش کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

مائرامیکس جو ہالی وڈ کے مشہور مالکان ہاروی اور باب وینسٹائن کی کمپنی ہے، یہ فلم ریلیز کرنے کے لئے تیار تھی لیکن ڈزنی نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔

ڈزنی نے دس سال پہلے مائرامیکس کو خرید لیا تھا اور اس کی طرف سے ریلیز ہونے والی فلموں کو روکنے کا اختیار بھی اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ لیکن نیو یارک ٹائمز کے مطابق مائرامیکس کا خیال ہے کہ اس معاملے میں ڈزنی کو یہ اختیار استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔

مائیکل مُور کا کہنا ہے کہ ’ایک سال کی جد وجہد سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ اس ملک میں ایسی آرٹ تخلیق کرنا کتنا مشکل ہے جو صاحب اقتدار لوگوں کو پسند نہ ہو۔ کچھ لوگوں کو اس فلم سے بہت خوف ہوگا لیکن اب وہ کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ اب یہ فلم بن چکی ہے اور یہ ایک شاندار فلم ہے اور موسم گرما میں لوگ اسے دیکھیں گے۔‘

مائرامیکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ابھی بات کررہے ہیں جبکہ ڈزنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ یہ فلم ریلیز نہیں ہوگی۔

مائیکل مُور یہ فلم اس سال کینز فلم میلے میں نمائش کے لئے بھیجیں گے جبکہ امریکہ میں اس کی ریلیز کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد