سپائڈرمین کے خالق پر ڈالروں کی بارش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپائڈر مین کے کردار کے خالق سٹین لی کو کامِک بُک کمپنی ’مارول‘ کے خلاف عدالتی جنگ جیتنے کے بعد لاکھوں ڈالر کے فائدے کی توقع ہے۔ عدالت نے سٹین لی کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں انہیں نے مارول نامی کمپنی کو سپائڈر مین فلم سے حاصل ہونے والے منافع میں سے دس فیصد کا مطالبہ کیا تھا۔ سپائڈرمین فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر آسٹھ سو ستاون پاؤنڈ کا کاروبار کیا تھا۔ بیاسی سالہ لی نے انیس سو باسٹھ میں سپائڈرمین کا کردار بنایا تھا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی جنگ جیتنے کے بعد لی کو بلا مبالغہ لاکھوں ڈالر ملیں گے۔ جج روبرٹ سویٹ نے فیصلے میں لِکھا ہے کہ لی کو مارول کمپنی کے انیس سو اٹھانوے کے بعد سپائڈرمین اور دیگر کرداروں سے ہونے والے منافع میں سے دس فیصد ملنا چاہیے۔ لی نے سپائڈرمین کے علاوہ ’انکریڈیبل ہلک(Incredible Hulk)، ایکس مین(X-Men)، ڈئیر ڈیول(Daredevil) اور فنٹاسٹک فور(Fantastic Four) کے کردا بھی تخلیق کیے تھے۔ مارول نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ فیصلے کے مطابق سٹین لی کو ڈی وی ڈی کی فروخت اور کمپنی کی کچھ دیگر مصنوعات کے منافع میں سے بھی حصہ ملے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||