مارکیز کتاب چوروں سے عاجز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نوبل انعام یافتہ گارسیا مارکیز کے نئے ناول کی غیر قانونی اشاعت کے بعد اسے وقت سے پہلے شائع کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے مطابق ان کا ناول اکتوبر کے آخر میں شائع ہونا تھا لیکن اب ناول کی نقول چھپ جانے کے بعد ان کے ناشر جلد از جلد کتاب کو مارکیٹ میں پہنچانا چاہتے ہیں۔ میڈلن میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق ان کے ناول کی نقول سڑکوں پر آدھی قیمت میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہاکر گاڑیوں کے شیشے بجا کر مسافروں کو متوجہ کر رہے ہیں۔ گارسیا مارکیز کے مداح دس سال سے ان کے اس نئے ناول کا انتظار کر رہے تھے۔ Memories of My Melancholy Whore نامی اس کتاب کو اس کے عنوان کی وجہ سے بھی شہرت ملی ہے۔ یہ ناول ایک بوڑھے مرد کی کہانی ہے جو آخری بار مباشرت کرتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والی تمام خواتین کو یاد کرتا ہے۔ گارسیا مارکیز کو انیس سو بیاسی میں ادب کا نوبل انعام ملا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||