مختصر فلم پر آسکر کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈائریکٹر آشوک کمار کی فلم ’لٹل ٹیررسٹ‘ بھارت کی دوسری فلم ہے جو مختصر فلم کی کیٹگری میں آسکر کیلۓ چنی گئی۔ راجستھان کے ریگستانون میں بنائی گئی فلم لِٹل ٹیررسٹ ایک دس سالہ پاکستانی لڑکا جمیل کی کہانی ہے۔ کرکٹ کا دیوانہ نوجوان گیند کا پیچھا کرتے غلطی سے بارڈر پار کر کے بھارتی سر زمین میں داخل ہو جاتا ہے۔ جب فوجی اس لِٹل ٹیررسٹ کا پیچھا کرتے ہیں تو جمال کو انجانے میں ایک ہندو استاد بھولا کی شکل میں دوست ملتا ہے۔ مِسٹر کمار کا یہ ماننا ہے کہ وہ ان ڈائریکٹروں میں سے ایک ہیں جو کہ 11ستمبر کہ دہشتگردی کہ واقعات سے پیدا کرداپریشانی سے متا ثر ہیں۔ مسٹر کمار کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کہ فلم ڈائریکٹر 9-11 کہ بعد دہشت گردی کہ موضوع کو اپنی تہذیب اور معاشرے کہ نظرسےدیکھیں گے۔ چونکہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنا پر اور بھارت اور پاکستان کہ مسا ئل کے حوالے سے اس میں یقین رکھتا ہوں اس لیے میں اس سچائی کو سامنے لانا چاہتا ہوں۔ پراجیکٹ کی کم لاگت کی وجہ سے کمار کی تمام امیدیں ایک مختصر سی سکرِپٹ پر مشتمل تھی جسکا پیغام عظیم ہو۔ انہوں نے انٹرنیٹ پر اپنا سکرِپٹ شائع کیا اور لوگوں سے مدد مانگی کیونکہ وہ اس کام کا کوئی بھی خرچہ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ کُمار کو غیرپیشہ ور اداکاروں سے کام لےنے کا شوق تھا جو کہ انہوں نے ایرانی فلموں سے دیکھا تھا۔ ’تقریباً پندرہ اداکار دنیا بھر سے آئے جن سے میں پہلی بار راجستھان میں ملا‘۔ مِِیرانیّرنے اپنی کامیاب فلم ٰسلام ممبئے‘ جس میں ممبئے کہ بے گھر بچوں کہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی اس کے بعد یہ ٹرسٹ شروع کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||