BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 February, 2004, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سب کی نگاہیں اب آسکر پر
آئندہ اتوار لاس اینجلیز میں آسکر ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔
آئندہ اتوار لاس اینجلیز میں آسکر ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔
امریکہ، برطانیہ اور فرانس میں کئی سالانہ ایوارڈز کے اعلان کے ساتھ ہی اب آسکر ایوارڈز کی دوڑ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کے روز ڈائریکٹرز گِلڈ ایوارڈز میں لارڈ آف دی رِنگ بہترین بین الاقوامی فلم قرار دی گئی جبکہ رائٹرز گِلڈز آف امریکہ کے ایوارڈز میں لوسٹ ان ٹرانسلیشن اور امریکن سپلینڈر پہلے نمبر پر رہی۔ آسکر ایوارڈز سے پہلے یہ ایوارڈز کی آخری تقریبات تھیں۔

اس برس کے آسکر کی نامزدگیاں
لارڈ آف دی رِنگ - دی ریٹرن آف دی کنگ، 11
ماسٹر اینڈ کمانڈر، 10
کولڈ ماؤنٹین، 7
میسٹک ریور، 6
پائیریٹس آف دی کیریبین،5
سٹی آف گاڈ، 4
لوسٹ ان ٹرانسلیشن،4
فائنڈنگ نیمو، 4
دی لاسٹ سیمورائے، 4

برطانیہ میں ڈائریکٹر گِلڈ آف گریٹ بریٹین کو ان کی فلم لارڈ آف دی رِنگ - دی ریٹرن آف دی کنگ کے لئے پہلا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ہدایتکار مائیکل ونٹر بوٹم کو پناہ گزینوں پر بنائی جانے والی فلم ان دِس ورلڈ کے لئے بہترین برطانوی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔

رائٹرز گِلڈز آف امریکہ کے ایوارڈز میں لوسٹ ان ٹرانسلیشن کو بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ ملا۔ یہ فلم ڈائریکٹر صوفیا کوپلا کی پہلی فلم ہے۔

News image
اوپر بائیں سے: لارڈ آف دی رِنگ، ماسٹر اینڈ کمانڈر،میسٹک ریور، لوسٹ ان ٹرانسلیشن

فرانس میں سیزرز کی ایوارڈز میں ڈینی آرکنڈ کی فلم دی باربیرین انویشن کو بہترین فلم کا اعزاز ملا۔ یہ فلم بائیں بازو کے ایک پروفیسر کی کہانی ہے جو اپنے بسترِ مرگ پر اپنے کاروباری بیٹے سے اپنے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بہترین غیر ملکی فلم کلِنٹ ایسٹ وڈ کی میسٹک ریور تہری جبکہ گڈبائی لینن یورپی یونین کی بہترین فلم قرار دی گئی۔

اب امریکہ میں سکرین ایکٹر ایوارڈ کے بعد آسکر کت تیاری ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد