| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی فلم آسکر کی دوڑ میں
فلسطینی فلم ’ڈیوائن انٹروینشن‘ کو، جسے اس سال آسکر ایوارڈز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا اب اگلے سے کے آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ سال دو ہزار چار کے آسکر ایوارڈز کے لئے پچپن فلموں کا چناؤ کیا گیا ہے۔ پچھلی بار اس فلم کو اس لئے نامزد نہیں کیا گیا تھا کہ فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ تاہم اس بار آسکر ایوارڈز کا انتظام کرنے والے ادارے اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اس شرط سے اسے مستثنٰی قرار دیا ہے۔ فلم کی کہانی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے گرد گھومتی ہے جس کی ہدایات ایلیا سلیمان نے دی ہیں۔ اکیڈمی کے ترجمان نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی طرح فلسطین کو بھی خصوصی حیثیت دی جائے گی۔ افغانستان سے فلم اسامہ بھی آئندہ سال کے آسکرز کے لئے چنی گئی ہے۔ اس فلم میں طالبان دور حکومت میں افغانیوں کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ان ایوارڈز کے لئے سری لنکا، منگولیا، بلغاریہ، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، نیپال، ایران اور تائیوان سے بھی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||